• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

معروف ماڈل ایمان علی نے شریک حیات کا انتخاب کرلیا

شائع January 17, 2019
ایمان علی فلم ماہ میر کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ
ایمان علی فلم ماہ میر کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔

فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا۔

یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے۔

ماڈلنگ کے علاوہ مختلف فلموں جیسے خدا کے لیے، بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔

View this post on Instagram

The one

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on

ان کے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکی مگر مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان علی بابر بھٹی سے شادی کررہی ہیں۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے مگر مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بابر بھٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تقاریب فروری میں سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔

38 سالہ ایمان علی کچھ عرصے سے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں زیادہ سرگرم نہیں اور ماضی میں وہ مختلف انٹرویز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو چاہے امیر نہ ہو مگر اچھا خیال رکھنے والا ہو۔

تبصرے (2) بند ہیں

masood Jan 17, 2019 09:38pm
Nice couple, Congratulations and best wishes for a happy and prosperous life.
sahba a omair Jan 18, 2019 09:46am
So happy for Iman Ali .God bless the couple

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024