• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماضی کے آئیکونک ریزر فون کی نئی شکل میں واپسی

شائع January 16, 2019 اپ ڈیٹ February 1, 2019
موٹرولا ریزر — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
موٹرولا ریزر — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

موٹرولا ریزر وہ فون ہے جسے جب متعارف کرایا گیا تو اس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی اور اب وہ ایک بار پھر نئی شکل میں واپس آرہا ہے۔

اس بار یہ فون فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل اختیار کرے گا مگر اس کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز (2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے اور یہ اگلے ماہ ہی متعارف ہوسکتا ہے۔

یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں : سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 20 موبائل فونز

اوریجنل ریزر فون ہر دور کے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک ہے اور موٹرولا کی پیرنٹ کمپنی لیناوو اس برانڈ کے نام سے فائدہ اٹھا کر اسے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل دینا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئی ڈیوائس فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے اور اس کے حتمی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوسکیں۔

اس فون کے بارے میں ابھی کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکی یعنی اس کا اسکرین سائز کیا ہوگا، فیچرز اور کیمرہ کیسا ہوگا، کچھ بھی معلوم نہیں۔

یہ بھی واضح نہیں کہ ماضی کے فلپ ڈیزائن والے اس فون کا اوریجنل ڈیزائن ہوگا جسے کسی قسم کی فولڈنگ اسکرین سے لیس کردیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ریزر برانڈ ایک بار پھر وایسی کی کوشش کررہا ہے، 2011 اور 2012 میں موٹرولا نے ایسی کوشش کی تھی۔

مگر اب کمپنی کو لگتا ہے کہ پرانے اسمارٹ ڈیزائن کو جدید شکل دے کر اپ ڈیٹ کرنا لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل فونز کے بارے میں 8 حیران کن حقائق

نوکیا فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے 3310 اور 8110 کو دوبارہ نئی شکل میں متعارف کرایا جو کہ کامیاب بھی ہوئے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق لیناوو کو توقع ہے کہ 2 لاکھ نئے ریزر فون فروخت ہوسکتے ہیں جو کہ ڈیڑھ ہزار ڈالرز والے فون کے لیے کافی بڑی سوچ ہے۔

مگر خیال رہے کہ ریزر وی تھری جب متعارف کرایا گیا تھا تو دنیا بھر میں اس کے 130 ملین یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024