• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع January 17, 2019

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر ایک نیا چیلنج بھی سامنے آگیا۔

ماضی میں خود پر برف کی بالٹی ڈالنے، ڈانس اور کی کی چیلنج سامنے آچکا ہے لیکن یہ نیا 10yearchallenge# ان سب سے ذرا مختلف اور شاید آسان بھی ہے۔

سوشل میڈیا کے دور میں ہر چیز انٹرنیٹ پر بہت جلد پھیل جاتی ہے، جیسے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک انڈے نے ماڈل و اداکارہ کیلی جینر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا، جن کی تصویر کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ بار لائیک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: یہ ’کی کی چیلنج‘ کیا ہے اور یہ اتنا خطرناک کیوں؟

اور اب ایک 10 ایئر (10yearchallenge#) کے نام کا چیلنج بھی خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس چیلنج میں لوگ اپنی 10 سال پرانی تصویر کو آج کی تصویر کے ساتھ شیئر کررہے ہیں، جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گزرے 10 سال میں ان میں کتنی تبدیلی آئی۔

پاکستانی ستارے

اداکارہ متھیرا 10 سال قبل اور آج

نامور ماڈل صدف کنول

انوشے اشرف

یاسر حسین تب اور آج

عزیر جسوال

سائرہ شہروز

بلال خان

بولی وڈ ستارے

سونم کپور کے 10سال

ڈیانا پینٹی تب اور اب

بھارتی گلوکار ارمان ملک

شروتی حاسن میں آئی ہوئی تبدیلی

ہولی وڈ ستارے

اداکارہ ریس ودرسپون

جیسیکا بیئل

کامیڈین تریور نوہ

ایلن ڈی جینرس


آپ کو کس کی تبدیلی دیکھ کر سب سے زیادہ حیرانی ہوئی؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

جیدی خان Jan 18, 2019 09:51am
نامور ادکارہ و ماڈل صدف کنول