• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زرین خان کا بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو کرارا تھپڑ

شائع January 11, 2019
واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ بولڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ایونٹ کے دوران مداح کو اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ لگادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچ کے لیے پہنچی تھیں۔

اس دوران اپنی گاڑی تک واپس جانے کا رستہ ان کے لیے خاصہ دشوار ثابت ہوگیا، کیوں کہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زرین خان کو اس دوران ایک نوجوان نے ہاتھ لگانے کی کوشش بھی کی، جس کے بعد اداکارہ نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

اس واقع کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔

زرین خان نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے ہاتھ لگا سکتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، میں ایک عورت ہوں، اور ہر عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اور کام کرسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: زرین خان ہر رات ایک ہارر فلم دیکھتی ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ سال زرین خان اس وقت مشکل کا شکار ہوئی تھیں، جب ایک موٹر سائیکل سوار شخص کا انتقال ان کی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوگیا تھا۔

اداکار نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، وہ ہیٹ اسٹوری 3 اور ہاؤس فلم جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024