• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘ کیوں بنے؟

شائع January 9, 2019
فلم 14 فروری کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 14 فروری کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ جوشیلے اداکار رنویر سنگھ نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جو ان کی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے جلد سامنے آنے والے ٹریلر کا اعلان تھا۔

فلم کے اس پہلے ٹیزر کو مداحوں نے بےحد پسند کیا، جبکہ اس ٹیزر کے ساتھ اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کا پہلا ٹریلر 9 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

اور اب رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا پہلا ٹریلر بھی سامنے آگیا، جس کو ٹیزر سے بھی زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

زویا اختر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ اور کالکی کوئچلن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔

مزید پڑھیں: علا الدین اور سمبا کے بعد رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘

اس فلم میں رنویر سنگھ بھارت کی سڑکوں پر گھومنے والے ان نوجوانوں کی کہانی بیان کررہے ہیں جنہیں ریپر (rapper) بننے کا شوق تھا۔

فلم کی کہانی ڈیوائن اور نائزی نامی ریپرز پر مبنی ہے۔

2 منٹ 42 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر میں رنویر سنگھ کو ایک ایسے نوجوان کے روپ میں دکھایا جو ریپر بننا چاہتا ہے، تاہم ایک پرفارمنس دیکھنے اور اس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کا ارادہ کرلیتا ہے۔

ٹریلر میں مزید دکھایا گیا کہ اپنے اس خواب کو پورا کرنے میں رنویر سنگھ کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ان کے والد کو دکھایا گیا ہے، جبکہ عالیہ بھٹ ان کی گرل فرینڈ بنی ہیں۔

فلم کا ٹریلر ممبئی میں ایک تقریب میں لانچ کیا گیا، جبکہ فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی، ہدایت کارہ زویا اختر اور مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ موجود تھے۔

ٹریلر کی ریلیز کے بعد کئی بولی وڈ شخصیات نے اسے سوشل میڈیا پر سراہا۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ فلم ابھی سے کامیاب ثابت ہوگئی۔

اداکار وکی کوشل نے بھی اسے سراہا۔

راج کمار راؤ نے ٹریلر کی ہی ایک لائن ’ٹائم آگیا ہے‘ کو شیئر کیا۔

فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024