• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان اختر رواں برس اپریل میں شادی کریں گے؟

شائع January 8, 2019 اپ ڈیٹ January 17, 2019
دونوں کے درمیان چند ماہ سے تعلقات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں کے درمیان چند ماہ سے تعلقات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ میں سال 2018 میں کئی شادیاں ہوئیں، اداکارہ سونم کپور سے لے کر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں نے شادیاں کیں۔

وہیں نیہا دھوپیا اور کپل شرما جیسے اداکار بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں بولی وڈ شخصیات کی شرکت سے بھی اس کا چرچا رہا۔

گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی متعدد اداکاروں کی جانب سے شادی کیے جانے کا امکان ہے۔

رواں برس ممکنہ طور پر جو اداکار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ان میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ سشمیتا سین اور روہمن شال بھی ہیں۔

اسی طرح چہ مگوئیاں ہیں کہ رواں برس ہی ورون دھون بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔

اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم رپورٹس ہیں کہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں کے حوالے سے فرحان اختر کے بچے بھی واقف ہیں۔

دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: بولی وڈ شادیز
دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: بولی وڈ شادیز

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں شادی کہاں کریں گے اور ان کی شادی میں کتنے مہمان شریک ہوں گے، تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی جوڑا اس حوالے سے اعلان بھی کرے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی طرح 2 مختلف رسومات کے تحت شادیاں کریں گے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر رکھی ہے، بس اب آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شادی کریں گے۔

شبانی ڈنڈیکر متعدد فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شبانی ڈنڈیکر متعدد فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ان دونوں کی شادی کی خبریں ایک ایسے وقت میں آئی ہیں، جب کہ دونوں نے چند ہفتے قبل ہی ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو اپنے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

44 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 51 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں۔

دونوں کے درمیان شادی کے محض 16 سال بعد ہی 2016 میں طلاق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی سابق اہلیہ ادھونا بھابانی بھی اس وقت اداکار ڈینو موریا کے بڑے بھائی نکولو موریا کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

فرحان اختر فلم ساز اور شاعر جاوید اختر کے بیٹے اور فلم ساز زویا اختر کے بھائی ہیں، اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی سوتیلی والدہ ہیں۔

فرحان اختر اور زویا اختر کی والدہ ایرانی نژاد تھیں۔

38 سالہ شبانی ڈنڈیکر اگرچہ بطور گلوکارہ زیادہ مشہور ہیں، تاہم انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شبانی ڈنڈیکر نے مراٹھی اور تامل سمیت ہندی زبان کی فلموں میں اداکاری سمیت گلوکاری بھی کی ہے۔

فرحان اختر کی سابق اہلیہ اس وقت ڈینو موریا کے بھائی سے تعلقات میں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
فرحان اختر کی سابق اہلیہ اس وقت ڈینو موریا کے بھائی سے تعلقات میں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024