• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں کی شکایت پر ڈاکٹر معطل

شائع January 7, 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا — فوٹو بشکریہ عثمان بزدار ٹوئٹر
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا — فوٹو بشکریہ عثمان بزدار ٹوئٹر

شیخوپورہ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی شکایت پر ڈاکٹر کو معطل کردیا۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف وارڈز گئے اور مریضوں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ادویات کی کمی اور ہسپتال میں دیگر سہولیات کے فقدان کی شکایت کی۔

انہوں نے ڈاکٹر مزمل کے غیر مناسب رویے کی شکایت پر سروس سے فوری معطلی کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ انداز میں میاں چنوں ہسپتال کا دورہ، مزار پر حاضری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی کمی سمیت دیگر مسائل بھی جلد حل کرلیے جائیں گے۔

ضلع میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پولیس افسران کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہدایات بھی دیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے 5 سالہ مدت پوری کرے گی اور حکومت ختم کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا دورہ جناح ہسپتال: ایمرجنسی وارڈ میں بدبو پر برہمی

بعد ازاں انہوں نے ضلعی افسران کے ہمراہ مقامی سروسز کلب میں اجلاس کیا جس میں انہوں نے بلا تفریق عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کا کہا۔

وزیر اعلیٰ نے مقامی جیل اور بچوں کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

ہسپتال میں انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف کو بچوں کی دیکھ بھال کی ہدایت دیں۔

پنجاب کے وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود جن کا تعلق بھی شیخوپورہ سے ہے، نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ان کے دورے میں شریک رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شیخوپورہ میں ایک گھنٹے کے قیام کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 7 جنوری 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025