• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’باجی‘ میں میرا کی موجودگی کے باوجود اہم کردار ’بیگم نوازش‘ کے نام

شائع January 5, 2019
یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی پاکستانی فلم اسٹار میرا کی آنے والی فلم ’باجی‘ میں پاکستان کے کئی نامور اداکار کام کرتے نظر آئیں گے اور اب اس کی کاسٹ میں ایک اور اداکار کو شامل کرلیا گیا ہے۔

معروف ٹی وی شخصیت علی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی اس فلم میں ایک مختصر لیکن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے علی سلیم کا کہنا تھا کہ ’فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک نے کئی ماہ قبل ان سے اس کردار کے لیے رابطہ کیا تھا، میں ثاقب کا بہت بڑا مداح ہوں اس لیے میں خاصہ خوش بھی ہوں کہ انہوں نے میرا انتخاب کیا، وہ ایک بہترین ڈائیریکٹر ہیں‘۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس اور میرا کی ‘باجی’

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے سلیم نے بتایا کہ ثاقب انہیں بتاچکے تھے کہ یہ ایک مختصر کردار ہوگا، لیکن یہ فلم کے لیے خاصہ اہم ہوگا، اس لیے انہوں نے ہاں کی۔

فلم ’باجی‘ میں میرا کے ک[.ے ساتھ اداکار عثمان خالد بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ آمنہ الیاس بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

جبکہ علی سلیم کی یہ ان تینوں اداکاروں کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جی، عثمان خالد بٹ کیلئے ’رانی‘ بن گئیں

اس حوالے سے اداکار نے بتایا کہ ’میرے کردار کی شوٹنگ کراچی میں مکمل ہوچکی ہے، میرا میری قریبی دوست ہیں اور میں پہلی مرتبہ اسکرین پر ان کے ساتھ کام کرتا نظر آؤں گا اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے‘۔

View this post on Instagram

#baajithefilm

A post shared by Meera Jee Official (@meerajeeofficial) on

علی سلیم نے بتایا کہ یہ فلم ان کے لیے کسی بڑے مواقع سے کم اس لیے نہیں کیوں کہ وہ میرا کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ثاقب ملک کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی بےتاب تھے۔

مزید پڑھیں: علی سلیم نے ’غلط رویے‘ پر پولیس سے معافی مانگ لی

اداکار کے مطابق ’ثاقب مجھے اپنی پہلی فلم اجنبی شہر میں کاسٹ کرنے والے تھے، جس کی کہانی سرمد کھوسٹ نے تحریر کی تھی، اس فلم میں شان شاہد کو مرکزی کردار نبھانا تھا، تاہم اچانک اس فلم کو بند کرنا پڑا، جس کے بعد اس پر دوبارہ کام کا آغاز نہیں ہوا، میں کافی مایوس تھا کیوں کہ میں ہمیشہ سے ثاقب کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اس لیے جب انہوں نے مجھے اس فلم کی آفر دی تو میں نے فوری حامی دے دی‘۔

فلم ’باجی‘ کی تاحال کوئی آفیشل ریلیز تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم علی سلیم کے مطابق یہ 2019 کی سب سے ’بڑی فلم‘ ثابت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024