• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

علا الدین اور سمبا کے بعد رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘

شائع January 4, 2019
فلم کا پہلا ٹریلر 9 جنوری کو ریلیز ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کا پہلا ٹریلر 9 جنوری کو ریلیز ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہندی سینما میں صرف اپنی نرالے ملبوسات کے انتخاب سے ہی مشہور نہیں بلکہ ان کا شمار شاندار فنکاروں میں بھی کیا جاتا ہے، جو اپنی فلم کا ہر کردار ایسے نبھاتے ہیں جیسے یہ کردار وہ خود ہوں۔

رنویر سنگھ کی گزشتہ سال سامنے آئی فلم ’پدماوت‘ میں وہ ظالم بادشاہ علا الدین خلجی کے روپ میں نظر آئے تھے، اس کردار کے لیے رنویر کو ایوارڈز بھی ملے، جبکہ ان کے مداحوں، انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور تجزیہ کار سب ہی نے رنویر کی تعریف بھی کی۔

اور اب رواں سال رنویر سنگھ اپنی فلم ’گلی بوائے‘ کے ساتھ سینما اسکرینز پر واپسی اختیار کرنے جارہے ہیں۔

اس فلم کا انتظار رنویر سنگھ کے مداحوں کو بےصبری سے ہے، کیوں کہ اس می وہ بھارت کی سڑکوں پر گھومنے والے ان نوجوانوں کی کہانی بیان کررہے ہیں جنہیں ریپر (rapper) بننے کا شوق تھا۔

اس فلم میں رنویر سنگھ کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور کالکی کوئچلن بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کا پہلا ٹیزر بھی رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، جس کے بعد انہوں نے فلم کے پہلے ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

فلم کا پہلا ٹریلر رواں ماہ 9 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔

ٹیزر میں فلم کے تینوں اداکاروں کو پیش کیا گیا، جبکہ رنویر سنگھ ایک گانے کو ریپ اسٹائل میں گاتے نظر آئے۔

جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ’اصلی ہپ ہاپ کو ہندوستان سے ملائیں گے‘۔

یاد رہے کہ یہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس سے قبل یہ دونوں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریپ پر ایک ساتھ واک کرچکے ہیں۔

زویا اختر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

حال ہی میں فلم کے پوسٹرز بھی مداحوں کے ساتھ فلم کے اداکاروں نے شیئر کیے تھے۔

View this post on Instagram

Gully Boy❤️🎧 #14thFeb #ApnaTimeAayega

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

واضح رہے کہ رنویر سنگھ پدماوت کے علاوہ گزشتہ سال فلم ’سمبا‘ میں بھی کام کرتے نظر آئے، جو دسمبر کے آخر میں ریلیز ہوئی اور اس وقت باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے میں مصروف ہے۔

روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ پولیس اہلکار کا کردار نبھاتے نظر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025