• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کا مثبت آغاز

شائع January 1, 2019
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں سالِ نو کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 929 پوائنٹس یعنی 2.5 فیصد اضافے کے بعد 37 ہزار 996 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن کا آغاز 37 ہزار 46 پوائنٹس سے ہوا تاہم لین دین کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد دن کے اختتام سے قبل سے 38 ہزار 47 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

مارکیٹ میں نئےسال کے پہلے روز 4 ارب 30کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 66 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 207 کےکاروبار میں تیزی،98 کے کاروبار میں تنزلی اور 18 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام رہا۔

بینکنگ کا شعبہ ایک کروڑ 74 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ کیمیکل، کیبلز اور الیکڑیکل کے شعبوں میں بالترتیب ایک کروڑ 33 لاکھ اور ایک کروڑ 22 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

جے ایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2019 پاکستان کے سنہرے دور کا آغاز ہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب قرضہ دینے کی غیر مصدقہ رپورٹ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذرائع ذخائر بڑھنے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز ایڈوائزری نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے نتیجے میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے شعبے میں مثبت رجحان کے ساتھ اختتام ہوا اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل ) میں 5فیصد اضافہ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) 5 فیصد اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024