• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سعودی عرب: پہلی بار5ہزار سال قدیم کھنڈرات میں کنسرٹ

شائع April 9, 2019
اس میلے کو ونٹر ایٹ تنتورا کا نام دیا گیا ہے—فوٹو: آفیشل ویب سائٹ
اس میلے کو ونٹر ایٹ تنتورا کا نام دیا گیا ہے—فوٹو: آفیشل ویب سائٹ

دنیا کے قدیم اور تاریخی مقامات پر ثقافتی تقریبات کا انعقاد نئی بات نہیں، ایسے مقامات پر تقریبات پر تنقید اور تنازعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں بہت تیزی سے جدت پسندی اور روشن خیالی کے حوالے سے اقدامات سامنے آئے ہیں، اسی حوالے سے مقام العلا میں 2 ماہ طویل ثقافتی میلے اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

2015 میں شاہ سلمان کے بادشاہ بننے کے بعد کئی اقدامات پہلی بار دیکھنے میں آئے ہیں، اس اہم ترین مقام پر بھی پہلی بار اس طرح کے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں 2018 میں جہاں خواتین نے پہلی بار ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی، وہیں گزشتہ برس 35 سال بعد سینما گھر کھو لے گئے جبکہ پہلی بار فیشن ویک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسی طرح سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع شہر تیما سے 110 کلومیٹر کی دوری پر انتہائی اہمیت کے حامل شہر ’العلا‘ میں بھی پہلی بار 20 دسمبر 2018 سے 9 فروری 2019 تک تقریبا 2 ماہ طویل ثقافتی اور موسیقی کے میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

العلا میں اب بھی قدیم مکان بہترین حالت میں موجود ہیں—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا
العلا میں اب بھی قدیم مکان بہترین حالت میں موجود ہیں—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا

2 ماہ تک چلنے والے اس طویل ثقافتی میلے میں جہاں بہت سے گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے، وہیں فن پاروں کی نمائش سمیت تاریخی مقامات کے دورے کا خصوصی اہتمام بھی کیا جائے گا۔

العلا شہر کی انتظامیہ نے ثقافتی میلے اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد ایسے مقامات پر کیا ہے، جو کم سے کم 5 ہزار سال کی تاریخ رکھتے ہیں۔

ثقافتی میلے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ میلہ العلا کے تاریخی مقام مدائن صالح سمیت دیگر قریبی مقامات پر ہوگا اور لوگوں کو ان تاریخی مقامات کو قریب سے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

مدائن صالح میں پہاڑوں کے اندر مکان بنے نظر آتے ہیں—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا
مدائن صالح میں پہاڑوں کے اندر مکان بنے نظر آتے ہیں—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا

جس مقام پر ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اگرچہ وہاں کی تاریخ بہت قدیم بتائی جاتی ہے، تاہم سب سے زیادہ اہم مقام ’مدائن صالح‘ ہے، جس کا ذکر آسمانی صحیفوں اور کتب میں بھی ملتا ہے۔

تاریخی مقامات کے اس علاقے کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسکو‘ نے 2008 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس علاقے کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، تاہم مقامی حکام کو یقین ہے کہ میلے کے باوجود تاریخی مقام کو کسی قسم کے نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔

روایات کے مطابق مدائن انسانی تہذیب کا قدیم ترین نمایاں مقام ہے۔

یہ علاقہ کم سے کم 5 ہزار سال قدیم ہے—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا
یہ علاقہ کم سے کم 5 ہزار سال قدیم ہے—فوٹو:ونٹر ایٹ تنتورا

آسمانی صحیفوں اور کتب میں بھی اس مقام کا ذکر ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کم سے کم 3 ہزار قبل مسیح ’قوم ثمود‘ آباد تھی۔

قوم ثمود کے لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر اور محل بناتے تھے، اب تک مدائن صالح میں اس قوم کی تعمیرات کے کھنڈرات ملتے ہیں۔

لبنانی گلوکارہ ماجدہ الرومی نے اس میلے میں 28 دسمبر 2018 کو فن کا مظاہرہ کیا—فوٹو: ماجدہ انسٹاگرام
لبنانی گلوکارہ ماجدہ الرومی نے اس میلے میں 28 دسمبر 2018 کو فن کا مظاہرہ کیا—فوٹو: ماجدہ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024