• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

’میں فواد خان کے ساتھ بہترین نظر آتی ہوں‘

شائع January 1, 2019 اپ ڈیٹ January 2, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار فواد خان نے بولی وڈ میں فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا اور سونم کپور بولی وڈ میں ان کی سب سے پہلی ساتھی اداکارہ تھیں۔

فواد خان کو خوبصورت کے بعد کئی اور فلموں میں بھی سونم کپور کے ہمراہ کام کرنے کی آفر موصول ہوئی، تاہم اداکار نے ان فلموں میں کام سے انکار کردیا، تاہم سونم کپور کا آج بھی ماننا ہے کہ وہ اسکرین پر فواد خان کے ساتھ سب سے بہترین نظر آتی ہیں۔

سونم کپور اپنے بھائی ہرش وردھن کپور اور بہن ریہا کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کا حصہ بنیں۔

اس دوران ریپڈ فائر راؤنڈ میں کرن جوہر نے سونم کپور سے سوال کیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ اسکرین پر سب سے بہترین نظر آئیں تو اداکارہ نے خود اس کا جواب دینے کے نجائے اپنی بہن سے جواب دینے کو کہا۔

اس پر ہرش وردھن نے فواد خان کا نام لیا، جس پر سونم کپور کہا کہ ’یہ حقیقت ہے، لیکن کرن جوہر نے فواد خان کو واپس بھیج دیا‘۔

اس جواب پر کرن جوہر بالکل حیران رہ گئے، جس کے بعد انہوں نے سونم کپور سے کسی اور اداکار کا نام پوچھا جس پر انہوں نے سلمان خان کا نام لیا۔

یاد رہے کہ 2014 میں سامنے آئی فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا۔

جبکہ فواد خان نے کرن جوہر کی فلموں کے علاوہ متعدد بولی وڈ ہدایت کاروں کی فلموں میں کام سے انکار بھی کیا، جن کامیاب ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی بھی موجود تھے۔

البتہ 2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے دوران بھارتی انتہا پسندوں نے کرن جوہر کی فلم کے خلاف احتجاج کیے، جس کے بعد کرن نے دوبارہ فواد خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا وعدہ کیا۔

لیکن ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بولی وڈ کو ابھی بھی فواد خان کی یاد آتی ہے۔

حال ہی میں ریہا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مداح کو بتایا کہ وہ فواد خان، سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ کا سیکوئل بنانے کی خواہش مند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025