• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ متھیرا کی کار کو حادثہ

شائع January 1, 2019
متھیرا اس حادثے میں اپنی دوست کے ساتھ تھیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
متھیرا اس حادثے میں اپنی دوست کے ساتھ تھیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا کار حادثے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شدید زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سامنے آئی اپ ڈیٹس کے مطابق دبئی میں ان کی گاڑی کا بھیانک ایکسیڈنٹ ہوا ہے، جس میں متھیرا شدید زخمی ہوئیں۔

متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ دبئی میں اپنی دوست سارہ کے ساتھ موجود تھیں، جب ان کی گاڑی کو دو ٹرکس نے ٹکر ماری۔

اداکارہ نے حادثے کے بعد ہسپتال سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنی گردن میں کالر پہنی ہوئی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ حادثے میں انہیں تین رب فریکچرز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے جبڑے میں بھی چوٹ آئی اور وہ دبئی کے راشد ہسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا جسم گردن سے پیچھے تک تکلیف میں ہے لیکن میں گھر جانا چاہتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: متھیرا کون ہے؟

اس حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ایک ٹرک نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے باعث ایک ٹائر پھٹا، جس کے بعد گاڑی ہائے وے پر دوسرے ٹرک سے ٹکرائی۔

متھیرا کے مطابق حادثے میں ان کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرانے والی تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔

متھیرا نے اس حادثے سے قبل کی ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ یہ بری نظر کا نتیجہ تھا۔

اس حادثے کے باوجود متھیرا بول ٹی وی پر جلد نشر ہونے والے اپنے شو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024