• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

2018 کی مایوس کن بولی وڈ فلمیں

کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ سال بولی وڈ کے نامور اداکاروں کے لیے خاصہ ناکام ثابت ہوا۔
شائع December 29, 2018

2018 میں بولی وڈ اداکاروں نے اپنی فلموں کے ساتھ بہت سے نئے تجربے کیے، ان میں کچھ تو شاید کامیاب ہوئے لیکن زیادہ تر باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہے۔

یہ سال بڑے بڑے کامیاب اداکاروں کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوئیں، جبکہ انہیں تجزیہ کاروں اور شائقین کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کمائی کے حوالے سے یہ سال بولی وڈ کے لیے ناکام رہا۔

شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان جیسے اداکاروں کی فلمیں بھی باکس آفس پر ناکام ہوئیں، جبکہ نئی جوڑیوں کی فلموں کو بھی رواں سال خاصہ پسند نہیں کیا گیا۔

کچھ ایسی فلمیں بھی تھیں جنہوں نے باکس آفس پر کمائی تو کرلی لیکن اسے ریویوز بھی مثبت نہیں ملے جبکہ مداحوں نے بھی پسند نہیں کیا، ان کی فہرست یہاں دیکھیں:

ریس 3

بولی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کامیاب فلم سیریز ریس کے تیسرے حصے میں جلوہ گر ہوئے، تو لوگوں کو امید تھی کہ یہ رواں سال کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی، تاہم ہوا کچھ اور ہی۔

فلم ریس 3 باکس آفس پر سلمان خان کی اسٹار پاور کی وجہ سے کچھ حد تک کمائی تو کرپائی، تاہم تجزیہ کاروں اور ناظرین کی نظر میں فلاپ ثابت ہوگئی۔

فلم کی کہانی، اداکاری، دائیلاگز اور کاسٹ سب کو ہی ناپسند کیا گیا، جبکہ اس فلم کو ریس سیریز کی سب سے بدترین فلم بھی قرار دے دیا گیا۔

ٹھگس آف ہندوستان

بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوئے، فلم کی ریلیز سے قبل ہر کوئی یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوگی، تاہم ریلیز کے بعد ہوا کچھ اور ہی۔

بھاری بجٹ کے ساتھ بنائی گئی یہ فلم نہ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور نہ ہی فلم کی کہانی کو پسند کیا گیا۔

فلم میں موجود کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے کام کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

زیرو

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ رواں ماہ ریلیز ہوئی، اور سامنے آنی ہی ناکام ثابت ہوگئی۔

فلم میں شاہ رخ خان نے چھوٹے قد کے آدمی، انوشکا شرما نے سائنسدان اور کترینہ کیف نے فلم ہیروئن کا کردار ادا کیا، اور ان تینوں ہی کی اداکاری کو مایوس کن قرار دیا گیا۔

فلم کی ریلیز کا مداح بےصبری سے انتظار کررہے تھے، تاہم ریلیز کے بعد فلم نے بامشکل ہی 100 کروڑ کمائی کی۔

فلم کی کہانی کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نمستے انگلینڈ

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی، فلم میں ان دونوں کی اداکاری اور فلم کی کہانی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ فلم 2007 کی ہٹ فلم نمستے لندن کا سیکوئل تھی، تاہم اپنی پہلی فلم کی طرح باکس آفس پر کامیاب ہونے میں ناکام رہی۔

لویاتری

سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ میں ان کے بہنوئی آیوش شرما نے ڈیبیو کیا۔

ڈرامہ رومانس پر مبنی اس فلم میں آیوش شرما کے ساتھ ورینہ حسین نے کام کیا، تاہم ان دونوں کی اداکاری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

فلم کی کہانی کو بھی کمزور قرار دیا گیا، جبکہ اس نے باکس آفس پر بھی اچھی کمائی نہیں کیا۔