• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان تین دن میں سنچورین ٹیسٹ ہار گیا

شائع December 28, 2018

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بابر اعظم کے 71 رنز کی اننگز کے باوجود پوری ٹیم 181رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں پاکستانی باؤلرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ کو 223رنز پر آؤٹ کردیا اور میزبان ٹیم صرف 42رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

دوسری اننگز میں شان مسعود اور امام الحق نے نصف اسکور کر کے پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن 100 رنز پر ایک وکٹ سے محروم ہونے والی ٹیم 190 پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے صرف 149رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور متنازع امپائرنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ میں 6وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔

پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی طور پر 11وکٹیں لینے والے ڈوان اولیویئر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہاشم آملا نے ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایلگر کے ہمراہ 119رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا — فوٹو: اے پی

پاکستان کو ایڈن مرکرم کی شکل میں دن کی پہلی کامیابی ملی— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی نے دن کے دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

ڈین ایلگر آؤٹ قرار نہ دیے جانے پر محمد عامر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ڈین ایلگر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقی بلے باز کو آؤٹ نہ دینے پر افسردہ نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

شاہین شاہ آفریدی نے دونوں اننگز میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے پی

میچ کے اختتام پر اظہر علی بھارتی امپائر ایس روی سے ہاتھ ملا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے اختتام پر کپتان سرفراز احمد کمنٹیٹر سے گفتگو کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

ڈوان اولیویئر کو 11وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی