• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
تینوں خانز کی رواں سال سامنے آنے والی فلمیں ناکام ثابت ہوئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تینوں خانز کی رواں سال سامنے آنے والی فلمیں ناکام ثابت ہوئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شائع December 28, 2018 اپ ڈیٹ December 29, 2018

اگر بولی وڈ فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو سالوں سے خانز کی حکومت ہی سینما انڈسٹری پر رہی ہے۔

عید ہو۔ کرسمس، یا دیوالی کا تہوار جب جب شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں ریلیز ہوئیں، سینما گھروں میں ناظرین کسی اور فلم کا ٹکٹ لیتے نظر ہی نہیں آئے۔

100 کروڑ کلب، 200 کروڑ کلب، 300 کروڑ کلب یا 500 کروڑ کلب کی بات کی جائے تو یہ سب خانز نے ہی بولی وڈ میں متعارف کروائے ہیں۔

ایک وقت تھا جب سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں ریلیز ہورہی ہوتی تھیں، تو اس موقع پر دیگر اداکار اپنی فلمیں ریلیز نہیں کرتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ بولی وڈ کا ہر اداکار جانتا ہے کہ ناظرین خانز کی فلم چھوڑ کر کسی اور کی فلم نہیں دیکھتے۔

سلمان خان کو بولی وڈ کا ’سلطان‘، شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا ’بادشاہ‘ اور عامر خان کو بولی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا نام اس ہی لیے دیا گیا، کہ ان تینوں اداکاروں نے ہندی سینما انڈسٹری کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔

تاہم رواں سال ان تینوں اداکاروں کے لیے ناکام ثابت ہوا، جس کے بعد ایسی آوازیں بھی سامنے آئیں کہ بولی وڈ کے تینوں خانز کا دور اب اپنے اختتام پر ہے۔

رواں سال سلمان خان کی بڑی بجٹ کے ساتھ تیار کی گئی فلم ’ریس 3‘ سامنے آئی، شاہ رخ خان اپنے منفرد کردار کے ساتھ فلم ’زیرو‘ کو لے کر سامنے آئے، جبکہ عامر خان پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں جلوہ گر ہوئے۔

ان تینوں ہی فلموں کے حوالے سے ایسا ماننا جارہا تھا کہ یہ اپنی ریلیز کے ساتھ بولی وڈ باکس آفس پر نئے ریکارڈز قائم کردیں گی۔

تاہم ان فلموں کی ریلیز کے بعد دیکھنے میں کچھ اور ہی آیا۔

سلمان خان کی ’ریس 3‘

رواں سال عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ سامنے آئی، اس فلم کی کامیابی کی تواقع ناظرین کو اس لیے تھی کیوں کہ ریس اب تک کی بولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ثابت ہوئی ہے، اس کے علاوہ فلم کے تیسرے حصے میں اس بار سلمان خان کو کاسٹ کیا گیا۔

فلم ’ریس 3‘ کی ریلیز کے پہلے روز ناظرین بڑی تعداد میں سینما گھر اس فلم کو دیکھنے پہنچے، تاہم وہاں سے مایوس لوٹے۔

فلم کا اسکرپٹ، اداکاری، کاسٹ، ڈائیلاگس ہر چیز کو شدید منفی ردعمل موصول ہوا۔


’ریس 3‘ کی ناکامی پر ہدایت کار مایوس


جبکہ بعدازاں فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بھی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی تمام تر ناکامی کا ذمہ دار سلمان خان کو ٹھرا دیا۔

ریس 3 سے قبل گزشتہ سال سامنے آئی سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔

ریس 3 نے اپنی ریلیز سے اب تک 303 کروڑ ہندوستانی روپے تو حاصل کیے، اس کے باوجود یہ سینما گھروں پر فلاپ ہی ثابت ہوئی، کیوں کہ فلم کو نہ ہی تجزیہ کاروں نے پسند کیا اور نہ ہی شائقین نے اس کی کوئی تعریف کی۔

عامر خان کی ’ٹھگس آف ہندوستان‘

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹنسٹ عامر خان کی رواں سال دیوالی کے موقع پر فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سامنے آئی۔

اس فلم کی ناکامی صرف عامر خان اور ان کے مداحوں کے لیے ہی حیران کن نہیں رہی بلکہ بولی وڈ کے تمام تر تجزیہ کار اور دیگر اداکار بھی اس فلم کی ناکامی سے خاصے حیران ہوگئے۔


’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے لیے ہر گزرتا دن چیلنج


عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، اور فلم کی کامیابی کی امید لوگوں نے اس ہی وقت سے شروع کردی تھی جب ان دونوں نے ایک ساتھ آنے کی خبر کا اعلان کیا۔

عامر خان جو ہمیشہ اپنی فلموں اور اداکاری سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں، اس بار متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے۔

335 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ پر تیار کی اس فلم نے اب تک صرف 263 کروڑ بھارتی روپے ہی کمائے۔

فلم کی کمزور کہانی، ایکشن، اور اداکاری اسے فلاپ بنانے کی وجہ بنی۔

شاہ رخ خان کی ’زیرو‘

رواں سال کے آخری ماہ میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سامنے آئی اور تجزیہ کاروں کے ریویوز کے مطابق فلم اپنے نام پر پوری اتری ہے۔

فلم ’ریرو‘ میں شاہ رخ خان نے چھوٹے قد کے آدمی (بونے) کا کردار نبھایا اور جب کنگ خان نے اس کردار کا اعلان کیا تھا تو مداح خاصے خوش ہوئے تھے کیوں کہ شاہ رخ طویل عرصے بعد کچھ نیا کرنے جارہے تھے۔


فلم 'زیرو' ناکام قرار پانے کے قریب؟


تاہم فلم کی ریلیز کے بعد دیکھنے میں کچھ اور ہی آیا، فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیا گیا، جبکہ اداکاری کو بھی خاصہ اچھا ردعمل موصول نہیں ہوا۔

200 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی فلم نے اب تک صرف 139 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی شاہ رخ خان کی فلمیں بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب نہیں ہوپائیں تھیں، جن میں سے ایک ’فین‘ تھی۔


حیران کن بات یہ ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی کئی ایسی فلمیں تینوں خانز کی فلموں سے کافی آگے نکل گئیں، جو کم بجٹ پر بنائی گئی تھیں، جبکہ ان میں موجود اداکار بھی خانز کے مقابلے خاصے نئے ہیں۔

رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت، رنبیر کپور کی فلم سنجو، عالیہ بھٹ کی فلم راضی، راج کمار راؤ اور شردہا کپور کی فلم استری اور آیوشمان کھرانہ کی فلمیں اندھادھن، اور بدھائی ہو، بولی وڈ کے تینوں خانز کی فلموں سے آگے رہیں اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔