• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی آئی اے کے پاس ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے صرف 32 طیارے

شائع December 27, 2018
پی آئی اے طیارے — فائل فوٹو
پی آئی اے طیارے — فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پاس 32 طیارے کام کر رہے ہیں جن میں سے 6 ابھی زیر مرمت ہیں۔

32 طیاروں میں 12 بوئنگ 777، 11 اے 320 اور 9 اے ٹی آر طیارے 30 مقامات پر پرواز بھر رہے ہیں جبکہ زیر مرمت طیاروں میں ایک بوئنگ 777، 2 اے 320 اور 3 اے ٹی آر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس مختلف اقسام کے 64 طیارے ہوا کرتے تھے جن میں ایئر بس اے 310، اے 300 اور اے 330، بوئنگ 737 اور 747 اور ڈوگلاس ڈی سی 9 اور ڈی سی 10 شامل ہیں۔

یہ تعداد اب کم ہوکر صرف 32 رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو ماہانہ 2 ارب روپے کے آپریشنل خسارے کا سامنا

پی آئی کے ترجمان مشہود تاجور نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 32 طیاروں میں سے 26 پرواز بھر رہے ہیں جبکہ 6 زیر مرمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر اپنے طیاروں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

طیاروں کی کمی اور ایک نجی ایئرلائن کی بندش کی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والے کسی بھی ایئرلائنز نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنے طیاروں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

ایئرلائن سے منسلک ایک انجینیئر کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دور حکومت میں طیاروں کی مرمت کو نظر انداز کیا گیا تھا تاہم حالیہ حکومت طیاروں کے اسپیئر پارٹس پر توجہ دے رہی ہے جو نقصانات کو کم کرنے اور زیادہ طیاروں کو کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ لا’ئٹ بلب سمیت دیگر پارٹس دستیاب نہ ہونے سے کیبن کرو سمیت مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہمیں ماضی میں لائٹ بلب بھی نہیں دیے جاتے تھے تاہم اب صورتحال بہتر ہورہی ہے‘۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 27 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024