• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

شائع December 27, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے ڈان کو بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا اہلکار اسسٹنٹ کمشنر کا سیکیورٹی گارڈ جبکہ زخمی ہونے والا پاک کالونی پی ایس میں تعینات تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمی اہلکار کی عیادت کی۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس سے قبل 24 دسمبر کو کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ’ایک درجن‘ سے زائد نامعلوم افراد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر فائرنگ کرکے 2 کارکنان کو جاں بحق اور 2 زخمی کردیا تھا۔

رضویہ سوسائٹی کے ایس ایچ او نواز بروہی کا کہنا تھا کہ 6 موٹرسائیکلوں پر سوار ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024