• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

‘سیف علی خان کی بیٹی کو ٹھیک سے آنکھ مارنا بھی نہیں آتی‘

شائع December 26, 2018
آنکھ مارے گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا تھا—اسکرین شاٹ
آنکھ مارے گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ رواں ماہ کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی اور اب جلد ہی ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔

اپنی پہلی فلم کی ریلیز اور دوسری فلم کی نمائش سے قبل ہی سارہ علی خان کا شمار بولی وڈ کی مستقبل کی سپر اسٹارز میں کیا جانے لگا ہے۔

جہاں وہ اپنے والد اور والدہ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، وہیں انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی پیش کش ہونے کی وجہ سے بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی کام کرتی دکھائیں دیں گی۔

علاوہ ازیں یہ خبریں بھی ہیں کہ سارہ علی خان کو آنے والی ایکشن فلم ’باغی 3‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی بیچ سڑک پر کس کو آنکھ مارے؟

تاہم تاحال سارہ علی خان کو کسی تیسری فلم میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن وہ اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کے گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

’سمبا‘ میں شامل کیا گیا یہ گانا دراصل بولی وڈ کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیرے میرے سپنے‘ کا ہے، جسے نئے انداز میں فلمایا گیا ہے۔

پرانے گانے کے اس نئے ریمیک کو کمار سانو، میکا سنگھ اور نیہا ککڑ نے گایا ہے، جب کہ اس کی شاعری شبیر احمد نے لکھی ہے۔

اس گانے میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی ڈانس دیکھ کر سب ہی ان کے دیوانے ہوچکے ہیں اور کئی افراد نے ان کی اسی گانے پر رقص کی ویڈیوز بنائی ہیں۔

دونوں کی ڈانس کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ
دونوں کی ڈانس کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ’آنکھ مارے‘ میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی سارہ علی خان کو تو ٹھیک طرح سے آنکھ مارنا بھی نہیں آتی تھی۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق روہت شیٹھی، رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے فلم سے متعلق بات کی۔

سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ بھی کامیاب گئی—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ بھی کامیاب گئی—فوٹو: انسٹاگرام

روہت شیٹھی نے انکشاف کیا کہ انہیں ’لڑکی آنکھ مارے‘ گانے کی شوٹنگ کو متعدد بار روکنا پڑا، کیوں کہ سارہ علی خان مکمل طور پر تیار نہیں تھیں۔

روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ سارہ علی خان کو ٹھیک طرح سے آنکھ مارنا بھی نہیں آتی تھی، اس لیے انہیں بار بار گانے کی شوٹنگ کو روک کر اداکارہ کو تیار کرنا اور آنکھ مارنا سکھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: 'سارہ علی خان مصالحہ فلموں کے لیے ہی ہیں‘

ساتھ ہی انہوں نے سارہ علی خان کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ گانے میں رنویر اور سارہ علی خان کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔

اس سے پہلے روہت شیٹھی نے کہا تھا کہ سارہ علی خان مصالحہ فلموں کے لیے ہی بنی ہیں۔

سمبا کو جلد ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
سمبا کو جلد ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کے لیے یہ بات اس وقت کہی تھی، جب انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ ’سمبا‘ میں کاسٹ کیا گیا۔

’سمبا‘ ایکشن مصالحہ فلم ہے، جس میں رنویر سنگھ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ سارہ علی خان ان سے رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اس فلم کے ٹریلر اور آنکھ مارے سمیت دیگر گانوں نے دھوم مچا رکھی ہے، فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024