• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’احسن اقبال کی انجینئرنگ جنرل ضیا الحق کے کوٹے سے ہوئی‘

شائع December 25, 2018
—ڈان نیوز
—ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نائب چیئرمین آصف علی زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے، دونوں ’ٹھگوں‘ نے پاکستان میں ناجائز کمیشن کے لیے بیرون ملک کاغذی کمپنیاں بنائیں۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات 2015میں شروع ہوئیں تاہم ہم نےکسی کو انتقام کانشانہ نہیں بنایا صرف اداروں کو آزاد کام کرنےدیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت

ملکی قرضوں سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ گزشتہ 10 برس میں ملکی قرضوں میں 20 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ نوازشریف اور آصف زرداری نےجمہوریت کےنام پر لوٹ مار کامیثاق جمہوریت طےکیا۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید وہ بھول گئے کہ مسلم لیگ ن کو کس نے پاکستان پر مسلط کیاتھا، احسن اقبال کی انجینئرنگ جنرل ضیاءالحق کےکوٹے سے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام شریف برادران پر کرپشن ثابت ہونےکی وجوہات جاننا چاہتے ہیں جبکہ نوازشریف نے اپنے اثاثے ایک کروڑ 5لاکھ 19ہزار روپے بتائے تھے۔

مزیدپڑھیں: مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کو انتقام کی آخری ہچکی قرار دے دیا

وفاقی وزیر نے نوازشریف کے بیان کا حوالہ دیا کہ ’انہوں نے کروڑوں ریال سے ہل میٹل ملز بنائی‘۔

ان کا دعوی تھا کہ ’نوازشریف،آصف زرداری دنیاکاسب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلارہے ہیں‘۔

’علیمہ خانم کبھی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں‘

اس موقع پر وزیرمملکت حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کبھی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہل میٹل،العزیزیہ،اومنی گروپ کالے دھن کوسفید کرنے کاذریعہ ہیں۔

مزیدپڑھیں: نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، وزیر اطلاعات

وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری خاندان نے پاکستان کو کرپشن کامشترکہ کاروبار بنایا ہوا تھا۔

حماد اظہر نے کہا کہ بدعنوانوں پرہاتھ ڈالتے ہیں تو جمہوریت کو خطرے کا واویلا کیا جاتاہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024