• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 23, 2018

کسی شادی پر 14 ارب روپے سے زیادہ خرچ کردینا لگ بھگ ہر ایک کے لیے ناممکن محسوس ہوسکتا ہے مگر جب آپ کے والد ایشیا کے امیر ترین شخص ہوں جو کہ 42.7 ارب ڈالرز (58 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کے اثاثے کے مالک ہوں تو چند ارب روپے تو کچھ بھی نہیں۔

بھارت بلکہ ایشیا کی امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کچھ دن پہلے ہوئی جس کی تقریبات کئی روز تک چلتی رہیں جن میں سیاستدانوں، اداکاروں سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مگر ایشا کا یہ امیر ترین خاندان درحقیقت ماضی میں اتنا امیر نہیں تھا بلکہ مکیش کے والد دھیروبائی امبانی پٹرول پمپ میں کام کرتے تھے اور وہاں سے عدن گئے اور پھر بھارت آکر اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی۔

اب یہ خاندان دنیا کے مہنگے ترین گھر میں قیام پذیر ہے جس کا مقابلہ محض لندن کا بکنگھم پیلس ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ امبانی خاندان کو دنیا کے مہنگے ترین گھر کی ملکیت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایشا امبانی کی شادی، امبانی کے گھر اور ان کی پرتعیش زندگی کا خرچہ ان کا خاندانی کاروبار ریلائنس انڈسٹریز اٹھا رہی ہے۔

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ معمولی پس منظر سے ابھر کر سامنے آنے والی یہ کمپنی اب دنیا کی سب سے بڑی پولی ئیسٹر پروڈیوسر ہے جبکہ دیگر متعدد کاروبار الگ ہیں۔

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

یہ کمپنی اس وقت 100 ارب ڈالرز کی مالیت کی حامل ہے اور بھارت کی مجموعی برآمدات کا 20 فیصد حصہ اس کے پاس ہے۔

مگر یہ اتنی آسانی سے نہیں ہوا اور 2002 میں جب دھیرو بھائی کا انتقال ہوا تو ان کی کوئی وصیت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مہنگی ترین شادی کا چونکا دینے والا خرچہ

جس کے بعد مکیش امبانی اور ان کے بھائی انیل امبانی کے درمیان وراثت کے لیے کافی طویل جنگ ہوئی اور دونوں کے تعلقات متاثر ہوئے۔

2005 میں دونوں بھایوں کے درمیان معاہدہ ہوا جس کے تحت مکیش امبانی کو آئل، گیس، پیٹروکیمیکلز اور دیگر کاروباری آپریشنز کا کنٹرول ملا (بنیادی طور پر ریلائنس انڈسٹری کا بیشتر حصہ انہیں مل گیا)، اب 61 سالہ مکیش امبانی 42.7 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

دوسری جانب 59 سالہ انیل امبانی کے اثاثے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے قریب ہیں یعنی اپنے بھائی سے 40 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ کم۔

امبانی خاندان کی امارات کا اظہار

اس دہائی یا صدی کی مہنگی ترین شادی سے قبل امبانی خاندان کو دنیا بھر میں ان کے گھر کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

27 منزلوں پر پھیلا یہ گھر انتیلیا، دنیا کی پہلی اپارٹمنٹ بلڈنگ ہے جس کی لاگت 2010 میں تعمیر مکمل ہونے کے موقع پر ایک ارب ڈالرز تھی۔

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

یعنی اپنے والد کی موت کے 6 ماہ بعد مکیشن امبانی نے اپنے اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے ممبئی کے قلب یا مہنگے ترین علاقے میں اس گھر کی تعمیر شروع کی۔

اور اس گھر کے رہائشی صرف 5 ہیں یعنی مکیش امبانی، ان کی اہلیہ اور تین بچے آننت، آکاش اور ایشا جو شادی کے بعد دوسرے گھر منتقل ہوگئیں، مگر اس گھر کا انتظام سنبھالنے کے لیے اس خاندان نے 600 افراد کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔

فوٹو بشکریہ ونیٹی فیئر
فوٹو بشکریہ ونیٹی فیئر

یہ عظیم الشان گلاس کور بلڈنگ 150 میٹر سے زائد طویل ہے اور شہر کا دھواں بھی اس کی اوپری منزلوں تک پہنچ نہیں پاتا۔

27 منزلہ اس گھر میں 50 نشستوں پر مشتمل سینما، 9 لفٹیں، سوئمنگ پولز اور دیگر آسائشات موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ونٹی فیئر
فوٹو بشکریہ ونٹی فیئر

مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا کے مطابق اگرچہ ہمارے گھر میں سیکڑوں افراد کا عملہ ہے مگر جب بھی بچے بیرون ملک تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں گھر آتے تو وہ اپنے کمرے خود صاف کرتے۔

مکیش اور نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے آننت کے ساتھ — اے پی فوٹو
مکیش اور نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے آننت کے ساتھ — اے پی فوٹو

ان کا کہنا تھا 'ہم نے اپنا گھر اتنا اونچا اس لیے رکھا کیونکہ ہم سورج کی روشنی چاہتے تھے تو اسی لیے چھت پر ایک ایلیویٹیڈ گھر بنا ہوا ہے'۔

مزید پڑھیں: ایشا امبانی کی شادی: بیونسے کا رقص، ہلیری کلنٹن کی آمد اور اسٹارز کے جلوے

2010 میں امبانی خاندان کی تاریخ پر کتاب لکھنے والے مصنف ہمیش میکڈونلڈ کے مطابق یہ عمارت درحقیقت بھارت کے سامنے اظہار کرنا ہے کہ ہم کیا کچھ حاصل کرچکے ہیں۔

فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز
فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز

ان کے بقول 'وہ بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح متوسط طبقے سے نکل سب پر فتح پانے میں کامیاب ہوئے، اب مٰں امیر ہوں اور مجھے کسی کی کوئی پروا نہیں'۔

اس گھر سے ہٹ کر بھی مکیش امبانی کو کہیں جانے کی ضرورت ہوتی ہے تو اپنے نجی ائیربیس طیارے پر سوار ہوکر کہیں بھی چلے جاتے ہیں۔

مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش اپنی منگیتر کے ساتھ — اے پی فوٹو
مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش اپنی منگیتر کے ساتھ — اے پی فوٹو

انہوں نے یہ طیارہ 2007 میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کے تحفے کے طقور پر دینے کے لیے 6 کروڑ ڈالرز میں خریدا تھا۔

اس طیارے کو خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں اب اس میں ایک لیونگ روم، سیٹلائیٹ ٹی وی، اسکائی بار اور اسپا جیسی سہولیت موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ جیٹ فوٹوز ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ جیٹ فوٹوز ڈاٹ کام

امبانی خاندان کی ملکیت میں انڈین پریمیئر لیگ کی مہنگی ترین ٹیم ممبئی انڈینز بھی ہے۔

ایشا امبانی کی شادی

12 دسمبر کو ایشا امبانی کی شادی ایک اور کھرب پتی 63 سالہ اجے پیرامل کے 33 سالہ بیٹے آنند پیرامل سے ہوئی جو کہ گزشتہ 35 میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی قرار پائی۔

ایک رپورٹ کے مطابق آنند پیرامل کے والد 10 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، یعنی یہ دو ارب پتی خاندان کا ملاپ تھا۔

12 دسمبر کو یہ شادی مکیش امبانی کے گھر میں ہوئی مگر تقریبات کا آغاز ایک ہفتے پہلے ہی ہوگیا تھا جبکہ ستمبر میں منگنی کی تقریب اٹلی کے مہنگے ترین مقام پر ہوئی۔

شادی سے قبل کی تقریبات اودے پور میں واقع 16 ویں صدی کے محل میں ہوئیں، جہاں کی ویڈیوز میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی وہاں موجود تھے۔

اس تقریب کی ایک خاص بات مہنگی ترین امریکی گلوکارہ بیونسے کی پرفارمنس تھی جن کی بھارتی لباس میں تصویر بھی وائرل ہوئی۔

فوٹو بشکریہ بیونسے انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ بیونسے انسٹاگرام اکاؤنٹ

برصغیر میں عام طور پر شادیاں کافی دھوم دھڑکے سے ہوتی ہیں اور متعدد خاندان لوگوں کی توقعات پوری کرنے کے لیے قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں مگر کوئی کسر باقی نہیں رکھتے۔

تو بھارت کے امیر ترین خاندان کی شادی میں یہ ہنگامہ تو حیران کن نہیں جن کے درجنوں چارٹرڈ طیارے دنیا بھر کے مختلف حصوں میں جاکر مہمانوں کو لاتے رہے جبکہ معروف شخصیات کو تقریب میں شرکت کے لیے ہزاروں یا لاکھوں ڈالرز دیئے گئے۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں دنیا بھر سے 600 عالمی شخصیات کو مدعو کیا تھا اور انہیں دعوت ناموں میں سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی تھیں۔

مہمانوں کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور لانے کے لیے 100 جیٹ طیاروں اور درجنوں جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگڑری گاڑیوں کو مہمانوں کو بک کیا گیا۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ ایشا امبانی کی شادی کی 9 سے 11 دسمبر تک ہونے والی تقریبات میں بھارت بھر کے 108 آرٹس اور رسومات کے کرتبوں سے مہمانوں کو محفوظ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کھرب پتی خاندان نے 51 ہزار افراد کے چار دن تین وقت کا کھانا بھی دیا اور شادی کی تقریبات میں دنیا کی مہنگی ترین پاپ گلوکارہ بیونسے سمیت بولی وڈ کے مہنگے ترین اداکاراؤں کو بھی رقص اور پرفارمنس کے لیے خریدا گیا۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

مگر شادی کی اصل تقریب ممبئی میں تھی جس میں بہت کم افراد یعنی 600 کو مدعو کیا گیا تھا مگر اس کے بعد بھی کئی تقاریب کا انعقاد ہوا، جن کے لیے امبانی خاندان نے سیکڑوں ہوٹل کے کمرے بھی بک کرائے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اب تک کی دنیا کی سب سے مہنگی شادی 1981 میں ہونے والی برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی، جس پر مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر خرچہ کیا گیا تھا۔

دنیا کی 10 مہنگی ترین شادیوں میں ایشا امبانی کی شادی اب تک دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ان کی شادی گزشتہ 4 دہائیوں میں ہونے والی سب سے مہنگی شادی قرار دی جا رہی ہے۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسی طرح دنیا کی تیسری مہنگی شادی کا درجہ بھی ایک بھارتی شادی کو حاصل ہے۔

ارب پتی بھارتی شخص لکشمی متل کی بیٹی ونیشا متل کی 2004 میں فرانس میں ہونے والی شادی کو اب تک کی تیسری مہنگی ترین شادی کا درجہ حاصل ہے۔

ونیشا متل کی شادی پر 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ کیا گیا تھا۔

تبصرے (10) بند ہیں

prof sayeed Dec 23, 2018 09:27pm
Mukesh Albani is a genius, a true entrepreneur. Everyone of us should learn from him .His father was working at a petrol pump--remember that. after his death, Mukesh worked hard and wisely to become the richest Indian in Asia. Twenty-percent of India's export is contrlloed by him! That's amazing.I am not thinking so much about his 27-storied house, his airplanes and possessions as about the bride, his daughter serving food to the poor,as shown in the photo. He is doubtless an enviable asset to India. Let us not be jealous or critical of his 100 billion dollar wealth. Instead, we all Asians must praise and feel proud of him. Even Hillary Clinton attended the wedding of Mukes Albani's beautiful and well-bred daughter. I personally wish her all the best that she wishes for during her married life. Her husband is rich enough, tall and handsome. Congratulations to the Albani family, from an octogenarian professor, who was born and educated in india, but now lives in a neighbouring friendly country, Pakistan.
عثمان Dec 23, 2018 09:46pm
کیا زبردست معلوماتی مضمون لکھا ہے،بہت خوب جناب
عثمان Dec 23, 2018 09:47pm
کیا زبردست معلوماتی مضمون لکھا یے جناب
Khalid H. khan Dec 24, 2018 10:41am
Albani is true successful example for those whom want to work and make himself as asset for his country. Come on guys to convert your dreams in reality. Start work with passion.
Bob Dec 24, 2018 11:30am
Their names should be entered in "Guinness book of world records" as the costliest marriage on earth.
tra Dec 24, 2018 02:45pm
A fruit bearing tree bow with the weight of its fruit. Christmas tree laden with decorations do not and destined to the mulching machine.
احمد Dec 24, 2018 03:38pm
بہترین آرٹیکل ، معلومات سے بھرپور
Muhammad Ali Dec 24, 2018 05:08pm
@prof sayeed Very well said Sir,where I too am truly delighted for the couple and their families and wish them the very best, however, extravagance and exuberance are not a hallmark of wise men,just imagine in a country where billions struggle to barely put a loaf of bread to the table or have access to clean drinking water etc, ,spending publically,not only creats such a wide gulf between the sects but also can be soul destroying for many who are not from such a previlidged background and would only dream to have any such bonanza in their lifetime. Just 1 % of the total money spent would have helped thousands of Indian families to stand up on their feet and put theirs and their families head above the parapit.
Junaid Khan Dec 24, 2018 07:03pm
بہت خوب
Adnan2 Dec 24, 2018 09:51pm
Albani is another corrupt man just like Nawaz Sharif.