انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی
انڈونیشیا کے آبنائے سندا کے ساحلی علاقے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی کے نتیجے میں کم از کم 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سونامی کے نتیجے میں 15 سے 20 میٹر اونچی لہریں بلند ہوئیں جنہوں نے آبنائے سندا کے اطراف میں واقع تمام چیزوں کو تہس نہس کر دیا۔
انڈونیشیا کی جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق اس آتش فشاں کی وجہ سے جزیرے پر گزشتہ کچھ روز سے کچھ حرکت ہو رہی تھی اور دھواں بھی بلند ہو رہا تھا جس کے بعد ہفتے کی رات 9 بجے کے بعد یہ دوبارہ پھٹ گیا۔
انڈونیشیا کی حکام یا متعلقہ حکام کی جانب سے سونامی یا زلزلے کی پہلے سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی جس کے سبب زیادہ تباہی ہوئی خصوصاً ساحلی علاقوں میں کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے آئے ہوئے سیاح نشانہ بنے۔