• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمران خان کے ٹیچر کا ’اپنے فیصلوں‘ پر ثابت قدم رہنے کا پیغام

شائع December 22, 2018

وزیراعظم عمران خان کے ٹیچر اور ایچی سن کالج لاہور کے پروفیسرمولِن نے اپنے سابق طالب علموں کو پیغام دیا ہے کہ ’ اپنے مقصد کا تعین کرکے اس کے حصول کے لیے تمام توانائی خرچ کر ڈالو‘۔

عمران خان کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ’اگر مقصد کے حصول کے دوران سیاسی یا مذہبی محاذ سے مخالفت کا سامنا ہو تو بھی اپنے مقاصد میں ثابت قدم رہیں‘۔

ایچیسن کالج کے موٹو سے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر مولِن نے کہا کہ ’استقامت کامیابی کی کنجی ہے‘۔

مختصر دورانیہ کی ویڈیو میں پروفیسر مولن نے آخر میں وزیراعظم عمران خان کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

مزیدپڑھیں: عمران خان کے روحانی استاد میاں بشیر

واضح رہے کہ عمران خان نے ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی تھی اور پھر لاہور کے کیتھڈرل اسکول اور اس کے بعد انہوں نے برطانوی شہر ورسسٹر میں رائل گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، آکسفورڈ میں اپنی تعلیم کے دوران وہ 1974 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024