• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

‘جنسی اسکینڈل سامنے لاکر خواتین نے طاقتور لوگوں کو ڈرا دیا‘

شائع December 19, 2018 اپ ڈیٹ December 26, 2018
اب مرد حضرات کو احساس ہوا ہے کہ انہوں نے غلط کیا، اداکارہ—فائل فوٹو: زی نیوز
اب مرد حضرات کو احساس ہوا ہے کہ انہوں نے غلط کیا، اداکارہ—فائل فوٹو: زی نیوز

بھارت میں رواں برس 26 ستمبر کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی مہم ’می ٹو‘ نے اس وقت زور پکڑا، جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سال قبل اداکار کی جانب سے فلم کے سیٹ پر سب کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، ساتھ ہی اداکارہ نے دیگر افراد پر بھی الزامات لگائے تھے۔

تنوشری دتہ کے بعد کنگنا رناوٹ سمیت کئی بولی وڈ اداکارائیں اور دیگر بھارتی خواتین سامنے آئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر کھل کر بات کی۔

جہاں نانا پاٹیکر پر الزامات لگے، وہیں فلم ساز وکاس بہل، سبھاش گھائے، موسیقار انو ملک اور فلم ساز ساجد خان سمیت دیگر شخصیات پر بھی خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خواتین کی مہم سے طاقتور مرد ڈرے ہوئے ہیں‘

فلم ساز ساجد خان پر جہاں تین اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے، وہیں دیا مرزا اور بپاشا باسو جیسی اداکاراؤں نے بھی فلم ساز کے رویے کی شکایت کی۔

می ٹی مہم نے بولی وڈ کو تبدیل کیا، اداکارہ—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
می ٹی مہم نے بولی وڈ کو تبدیل کیا، اداکارہ—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

اداکارہ اہانا کمرا نے بھی ساجد خان کے رویے کی شکایت کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ فلم ساز نے انہیں قابل اعتراض منظر کی پیش کش کی۔

اداکارہ نے رواں برس نومبر میں کہا تھا کہ ساجد خان نے انہیں پیش کش کی کہ اگر انہیں کسی جانور کے ساتھ غلط مناظر شوٹ کروانے کے لیے 100 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ ایسے مناظر کریں گی؟

اور اب اہانا کمرا نے کہا ہے کہ بولی وڈ کی خواتین و اداکاراؤں نے طاقتور شخصیات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو سامنے لا کر انہیں ڈرا دیا۔

اہانا کمرا کی سب سے کامیاب فلم لپ اسٹک: انڈر مائی برقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اہانا کمرا کی سب سے کامیاب فلم لپ اسٹک: انڈر مائی برقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنی آنے والی ویب سیریز رنگ باز کی تشہیر کے دوران اہانا کمرا نے کہا کہ اداکاراؤں کی جانب سے فلم سازوں و اداکاروں کے معاملات کو سامنے لانے کے بعد انڈسٹری کے مرد حضرات ڈرے ہوئے ہیں۔

اہانا کمرا نے می ٹی مہم کو خواتین اور بولی وڈ کے لیے بہتر قرار دیا اور کہا کہ اداکاراؤں کے بولنے سے تبدیلی آئی اور اب مرد حضرات کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے کسی کی زندگی خراب کی۔

مزید پڑھیں: ’می ٹو‘: جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا

اہانا کمرا کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں ہونے اور ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کی خاموشی توڑنے سے نہ صرف فلم انڈسٹری میں تبدیلی آئی، بلکہ اب سماج کے طاقتور لوگ بھی بدل گئے ہیں۔

انہوں نے اب تک 20 فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے اب تک 20 فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب مرد حضرات کو احساس ہو چکا ہے کہ انہوں نے خواتین کے ساتھ غلط کیا۔

اہانا کمرا کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کے بولنے سے قبل مرد حضرات کو کوئی پروا نہیں تھی اور نہ ہی انہیں خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کی پرواہ تھی، کیوں کہ ان کی زندگی سکون سے گزر رہ تھی، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔

اہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے، وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں اہانا کمرا سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

آنے والی فلم میں وہ پریانکا گاندی کا کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
آنے والی فلم میں وہ پریانکا گاندی کا کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024