گلیسرین کیا واقعی جلد کے لیے فائدہ مند ہے؟
گلیسرین گھروں میں عام استعمال ہونے والی ایسی چیز ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔
یہ خشک اور نمی سے محروم جلد کے علاج کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے جسے حیوانی چربی اور ویجیٹیبل فیٹ کی مدد سے تیار کیا جاسکتا ہے۔
میٹھے ذائقے والی گلیسرین کو مختلف کریموں، موئسچرائزر، شیمپوز اور کنڈیشنرز میں استعمال کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں : وہ غذائیں جو جلد بوڑھا کردیتی ہیں
اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
خشکی ختم کرے
گلیسرین جلد کی نمی بحال کے لیے بہترین ذریعہ ہے، اسے موسم سرما میں استعمال عادت بناکر جلد کی نمی برقرار اور تروتازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے، اگر جلد خشک ہوگئی ہے تو گلیسرین کا استعمال اس مسئلے کو دور کرے گا۔
پی ایچ بیلنس برقرار رکھے
گلیسرین جلد میں پوٹینشینل ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اسے اکثر لگانا جلد سے پانی کم ہونے کے اثرات کم کرتا ہے، گلیسرین کے استمال سے جلد پر نمی کی ایسی تہہ بنتی ہے جو کہ سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرکے جلد کو صحت مند، چمکداررکھتی ہے۔
فنگل کش
گلیسرین قدرتی دوا کے طور پر کام کرکے جلدی بیماریوں جیسے چنبل کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 6 امراض جو جلد سے ظاہر ہوتے ہیں
جلد کے مردہ حصوں کو ہٹائے
گلیسرین کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات جلد سے خارج ہوتے ہیں، جس سے نئے جلدی خلیات بنتے ہیں اور صحت مند اور شفاف جلد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔
استعمال کا طریقہ
50 ملی لیٹر گلیسرین اور 50 ملی لیٹر عرق گلاب کو ایک برتن میں اچھی طرح مکس کریں، اس مکسچر کو ائیرٹائٹ جار میں محفوظ کردیں، اسے استعمال کرنے کے لیے روئی کو اس می ںڈبو کر جلد پر پھیر لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔