• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی ’حلال‘ فوڈ اسٹال نیویارک میں توجہ کا مرکز

نیویارک میں حلال کھانے کا کاروبار ترقی کررہا ہے جبکہ اسے پسند کرنے والے اکثر افراد لفظ ’حلال ‘ کے معنی تک نہیں جانتے۔
شائع December 18, 2018

وہ دن گزرگئے جب نیویارک میں مقیم مسلمان تارکین وطن حلال کھانا کھانے سے متعلق پریشان ہوتے تھے۔

آج نیویارک میں حلال کھانے کا کاروبار ترقی کررہا ہے، حلال کھانا اتنا مشہور ہے کہ یہ کھانا کھانے والے اکثر افراد لفظ ’ حلال‘ کے معنی بھی نہیں جانتے۔

ایک امریکی دوست نے مجھے بتایا کہ ’ آج میں دوپہر میں حلال کھانا کھانا چاہتاہوں‘۔

ان کے لیے حلال کھانا صرف کھانے کی ایک اور قسم ہے۔

ایک سکھ شخص اپنے آرڈر کا انتظار کررہا ہے
ایک سکھ شخص اپنے آرڈر کا انتظار کررہا ہے

اگر آپ نیویارک میں ہاٹ ڈاگ خرید رہے ہیں تو اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ اسے حلال فوڈ اسٹال سے ہی خریدیں گے، جن میں سے ایک ’ سیمیز حلال کارٹ ‘ بھی ہے۔

عدنان چکن بنارہےہیں
عدنان چکن بنارہےہیں
حلال فوڈ اسٹال میں مختلف قسم کی چٹنیاں بھی استعمال کی جاتی ہیں
حلال فوڈ اسٹال میں مختلف قسم کی چٹنیاں بھی استعمال کی جاتی ہیں

یہ تبدیلی ایک رات میں نہیں آئی، 2007 میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے آرٹیکل میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نیویارک کے رہائشی ہاٹ ڈاک کے بجائے شہر مں موجود حلال کھانے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک دہائی بعد اس آرٹیکل میں بتائے گئے ہاٹ ڈاگز تقریباً ختم ہوگئے ہیں اور اب حلال کھانے کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

چاولوں پر چکن نیویارک کے شہریوں میں بہت مقبول ہے
چاولوں پر چکن نیویارک کے شہریوں میں بہت مقبول ہے

محمد عدنان عارف نے ایک مسکراہٹ کے ساتھ پوچھا کہ’ آپ کیا کھانا پسند کریں گے؟‘۔

عدنان اسٹال میں 11 سے 12 گھنٹے گزارتے ہیں
عدنان اسٹال میں 11 سے 12 گھنٹے گزارتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عدنان لگ بھگ تیس برس کے ہیں اور حلال اسٹال پر دن میں کام کرنے والے 2 افراد میں سے ایک ہیں۔

وہ 1995 میں امریکا آئے تھے۔

ان کے قیام کے دوران نیویارک میں تبدیلی آئی ہے اور وہ اب تک یہیں مقیم ہیں۔

عدنان کہتے ہیں یہ اسٹال دھات کا ہے جو سردی میں ٹھنڈا اور گرمی میں گرم ہوجاتا ہے
عدنان کہتے ہیں یہ اسٹال دھات کا ہے جو سردی میں ٹھنڈا اور گرمی میں گرم ہوجاتا ہے

وہ پورا دن اسٹال میں رہتے ہیں اور صرف ریسٹ روم استعمال کرنے اور نماز پڑھنے کے لیے باہر آتے ہیں۔

غروب آفتاب کے وقت انہیں اسٹال کے باہر مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ایک ڈبے کو جائے نماز کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

عدنان مغرب کی نماز ادا کررہے ہیں
عدنان مغرب کی نماز ادا کررہے ہیں

عدنان کے کام کا طریقہ انہیں نیویارک کو منفرد طریقے سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔

وہ مختلف قسم کے افراد سے رابطہ کرتے ہیں جن میں عقیدت مند مسلمان بھی شامل ہیں۔ خصوصاً اس لیے کہ گوشت کے لیے ذبح کیسے کیا جاتا ہے، نشے میں دھت کالج کے طلبا جو صرف رات بھر پارٹی کے بعد فوری طور پر کچھ کھانا چاہتے ہیں۔

دن کے اختتام پر عدنان پیسے رقم گن رہے ہیں
دن کے اختتام پر عدنان پیسے رقم گن رہے ہیں

عدنان کے ساتھ مراکش کے ایک شہری بھی یہاں ملازمت کرتے ہیں
عدنان کے ساتھ مراکش کے ایک شہری بھی یہاں ملازمت کرتے ہیں

عدنان عارف ک طرح سیمیز حلال اسٹال کے مالکان بھی پاکستانی ہیں۔

عدنان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کے لیے کام کرنا پسند کرتے ہیں جو ہمارے ثقافتی اور مذہبی پس منظر اور ضررویات سے تعلق رکھتے ہیں۔

شفٹ کےاختتام پر ملازمین کے درمیان جمع کی گئی ٹپ تقسیم کی جاتی ہے
شفٹ کےاختتام پر ملازمین کے درمیان جمع کی گئی ٹپ تقسیم کی جاتی ہے

جب انہیں کام کے دوران تھوڑا وقت ملتا ہے تو وہ پاکستان میں اپنی اہلیہ اور بچوں کو فون کرتے ہیں۔

اسٹال کے باہر گاہکوں کی لمبی قطار ہے
اسٹال کے باہر گاہکوں کی لمبی قطار ہے


یہ تصاویر ’ فوٹوگرافنگ نیویارک‘ گروپ شو کے لیے لی گئی تھیں اور اب نیویارک یونیورسٹی آرتھر ایل کارٹر جرنلزم انسٹیٹیوٹ میں ان کی نمائش جاری ہے۔