نیپچون کا نیا چاند
امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا ہے۔
ناسا کے مطابق عالم فلکیات نے سیارہ نیپچون کا چودھواں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو اکاون کلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔
بارہ میل قطر کا یہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ یہ چاند انسانی آنکھ کو نظر آنے والے سب سے چھوٹے ستارے کے مقابلے میں سو ملین گنا چھوٹا ہے-
سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند اٹھارہ سو چھیاسی میں دریافت کیا گیا تھا۔ ناسا نے سیارہ نیپچون کے چودھویں چاند کی تصویریں جاری کردی ہیں جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔