• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شائع December 16, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں میں 34 افراد شہید ہوئے تھے جن میں 21 مسلح افواج، 9 ایف سی اور 2 پولیس اہلکار سمیت 2 شہری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 7 ملزمان کی سزائے موت معطل

دہشت گردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا تھا۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے علاوہ 20 ملزمان کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملزمان میں حمید الرحمٰن، سعید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علیم، عبدالرحمٰن، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمٰن علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

تمام ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024