• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 17 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ

شائع December 16, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزارتوں اور ڈویژنز کی پہلے 100 روزہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب یہ جائزہ ہر 3 ماہ بعد لیا جائے گا۔

عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ میں ہونے والے اجلاس میں 10 وزارتوں اور ڈویژنز کے وزیروں اور سینئر حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا ہر 3 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیروں کی جانب سے مستقبل کے لیے منصوبے اور حکمت عملی بھی پیش کی گئی۔

سیکریٹریز کو اپنے ڈویژنز میں اپنی کارکردگی پر پریزنٹیشنز دینے کے لیے 10 منٹ دیے گئے تھے جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن عمل میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوٹی دولت واپس لانے کے لیے 26 ممالک سے معاہدے ہوچکے ہیں، وزیر اعظم

اس بریفنگ کا اصل مقصد حکومت کے مختلف محکموں اور دفاتر میں وزیر اعظم کی ہدایت پر سادگی کو اپنانا تھا۔

اس سے قبل 26 وزارتوں کی کارکردگی پر نظر ثانی کے لیے اجلاس 11 دسمبر کو کیا گیا تھا۔

خصوصی اجلاس میں بقیہ 17 وزارتوں/ڈویژنز جو 11 دسمبر کے کابینہ کے اجلاس میں، اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ نہیں دے پائی تھیں، پر نظر ثانی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024