• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 14, 2018

سال 2018 اب اختتام ہونے کے قریب ہے اور یہ برس کچھ ستاروں کے لیے نئی زندگی کے آغاز کا بھی زینہ ثابت ہوا جنہوں نے شادی کے بعد نیا سفر شروع کیا۔

شادی کسی بھی فرد کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے جو کسی کی بھی زندگی بدل دیتا ہے۔

ایسے ہی چند اسٹارز کے بارے میں جانیے جنہوں نے رواں برس شادی کرکے اپنی زندگی کو نئے رنگ میں ڈھال لیا۔

منیب بٹ اور ایمن خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی کی تقریبات نومبر سے دسمبر تک چلتی رہیں اور طویل عرصے تک منگنی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد یہ جوڑا اب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگیا ہے، دونوں کی نکاح کی تقریب 21 نومبر کو ہوئی اور 6 سے زائد تقریبات کے باعث سوشل میڈیا پر لوگوں کی بحث کا باعث بھی بنی۔

عائشہ خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

معروف اداکارہ عائشہ خان نے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، شادی کی تقریب اپریل میں منعقد ہوئی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی رہیں۔

فیروز خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

اداکار فیروز خان کے لیے بھی 2018 شادمانی کا سال ثابت ہوا جس دوران ان کے ڈرامے خانی اور رومیو ویڈ ہیر تو ہٹ ہوئے ہی، اس کے ساتھ ساتھ وہ علیزے نامی خاتون سے زندگی بھر کے بندھن میں بھی بندھ گئے، مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں ہونے والی تقریبات میں اس جوڑے نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

عمران اشرف

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

لشکارہ اور متعدد بہترین ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار عمران اشرف بھی جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی شادی کرن سے ہوئی اور شادی کے تقریب میں متعدد فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

اسد محمود اور سارا شہزاد

اسد محمود انسٹاگرام پیج
اسد محمود انسٹاگرام پیج

اداکارہ اسد محمود بھی رواں سال ماڈل سارا شہزاد کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، شادی کی تقریب بہت سادہ تھی، جس میں دونوں نے سفید لباس پہن کر شرکت کی۔

علیزے طاہر

فوٹو بشکریہ علیزے طاہر انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ علیزے طاہر انسٹاگرام پیج

شکوہ ڈرامے سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ کو متعدد ڈراموں میں آپ نے دیکھا ہوگا اور 2018 ان کی زندگی میں نئے موڑ کا سال بھی ثابت ہوا جب انہوں نے ارسلان احمد سے شادی کی، جس کے بعد وہ متعدد مارننگ شوز میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں۔

سارا رضی خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

اس نوجوان اداکارہ نے زندگی بھر کے بندھن کے لیے سمیر کا انتخاب کیا اور سب کو حیران کردیا کیونکہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ اتنی کم عمری میں سارا شادی کرلیں گی۔

پریانکا چوپڑا

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت پہلی شادی کی جبکہ ایک دن بعد ہی دونوں نے ایک مرتبہ پھر شادی ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ

اٹلی کے معروف اور خوبصورت مقام لیک کومو کے قریب ایک ریزورٹ میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات نومبر میں ہوئیں مگر شادی کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں.

نیہا دھوپیا

اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی سے خاموشی سے رواں سال مئی میں شادی کی، اس دوران صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی اس تقریب کا حصہ بنے، خاموشی سے شادی کی وجہ اداکارہ کا حاملہ ہونا قرار دیا گیا.

سونم کپور

بولی وڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور مئی میں آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، 8 مئی کو سونم کپور کی ممبئی میں شادی کی تقریب میں بولی وڈ کی نامور اور کامیاب شخصیات نے شرکت کرکے رونق میں اضافہ کیا۔

ہمیش ریشمیا

معروف موسیقار نے بھی شادی کے لیے مئی کا انتخاب کیا اور سونیا کپور کے ساتھ ایک نجی تقریب میں زندگی بھر کے بندھن میں بندھ گئے۔

سمیت ویاس

ویرے دی ویڈنگ سے شہرت حاصل کرنے والے سمیت ویاس کی شادی معروف ٹی وی اداکارہ ایکٹا کول سے ہوئی اور ان دونوں کی شادی کی تقریب 15 ستمبر کو منعقد ہوئی۔

کپل شرما

بولی وڈ اداکار اور کامیڈین کپل شرما سال کے آخری مہینے میں اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

ہولی وڈ کی سابق اداکارہ میگھن مارکل رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شادی کی تقریب لندن کے سینٹ جارجز چیپلز میں منعقد ہوئی۔

کٹ ہیرنگٹن

شہرہ آفاق امریکی فنٹیسی ڈرامے ‘گیم آف تھرونز’ میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے جوڑے نے حقیقت میں شادی کرکے اپنی محبت کو لازوال بنادیا، گیم آف تھرونز میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے شادی کرکے اسکرین کی محبت کو حقیقت میں بدل دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

افتخاراحمد Dec 14, 2018 11:50am
Kapil ne to kamaal hi kar dya :P