• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع December 14, 2018
میگھن مارکل دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہیں—فائل فوٹو: ان اسٹائل/ ڈیلی میل/ٹائم میگزین
میگھن مارکل دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہیں—فائل فوٹو: ان اسٹائل/ ڈیلی میل/ٹائم میگزین

گوگل نے دنیا کے متعدد ممالک میں سرچ کی جانے والی شخصیات، مسائل، موضوعات اور فلموں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے جہاں پاکستان میں سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات، 10 مقبول فلموں اور اسپورٹس ٹرینڈز کی فہرست جاری کی، وہیں گوگل نے بھارت میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات سمیت وہاں کی مقبول فلموں اور گانوں کی فہرست بھی جاری کی۔

اسی طرح گوگل نے عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، گانوں، خبروں، مسائل، موضوعات اور فلموں کی فہرست بھی جاری کی۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل ہیں، جو رواں برس پاکستان اور بھارت میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں۔

10- کارڈی بی

—فوٹو: رولنگ اسٹون
—فوٹو: رولنگ اسٹون

امریکی ریپر اور گلوکارہ 26 سالہ کارڈی بی دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی دسویں بڑی شخصیت رہیں، وہ پہلی مرتبہ اس فہرست کا حصہ بنی ہیں۔

9- اسٹورمے ڈانیلز

—فوٹو: ایم ایس این بی سی
—فوٹو: ایم ایس این بی سی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط کا دعویٰ کرنے والی سابق امریکی پورن اسٹار اسٹورمے ڈانیلز ، جہاں اس برس خبروں میں رہیں، وہیں انہیں عالمی سطح پر سرچ بھی کیا گیا۔

8- ہیلی ہالڈ وین

—فوٹو: ڈیلی فرنٹ رو
—فوٹو: ڈیلی فرنٹ رو

رواں برس کینیڈین نژاد امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر سے شادی کرنے والی امریکی ماڈل 22 سالہ ہیلی ہالڈ وین بھی ان شخصیات میں شامل رہیں، جنہیں دنیا کے ہر ملک میں سرچ کیا گیا۔

وہ دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی 8 ویں بڑی شخصیت رہیں۔

7- بریٹ کیوانوف

—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ
—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد کیے گئے 53 سالہ جج بریٹ کیوانوف کو دنیا بھر میں اس وقت سرچ کیا جانے لگا جب ان کی بطور جج نامزدگی کی گئی۔

انہیں سرچ کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان پر ایک یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

6- ژائر بولسو نارو

—فوٹو: الجزیرہ
—فوٹو: الجزیرہ

برازیل کے منتخب صدر ژائر بولسونارو رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں انتخابی مہم کے دوران دنیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

ژائر بولسونارو نے اکتوبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور وہ یکم جنوری 2019 سے عہدہ سنبھالیں گے۔

5- کلوئی کارڈیشین

—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ
—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ

امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کلوئی کارڈیشین یوں تو دنیا بھر میں مشہور ہیں، تاہم وہ رواں برس گوگل پر سرچ کیے جانے کے حوالے سے اپنے ہی خاندان کی دیگر خواتین سے آگے نکل گئیں۔

کلوئی نے سرچ کیے جانے کے حوالے سے کم، کنڈیل اور کایلی جینر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

4- لوگن پال

—فوٹو: پولی گان
—فوٹو: پولی گان

انٹرنیٹ اور یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے 23 سالہ لوگن پال بھی دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں نمایاں رہے۔

3- سیلیویسٹر اسٹالون

—فوٹو: این بی سی نیوز
—فوٹو: این بی سی نیوز

ہولی وڈ فلم ریمبو سے شہرت حاصل کرنے والے سیلویسٹر اسٹالون سے متعلق رواں برس یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ وہ بیماری میں لاحق ہوگئے جب کہ ان پر ایک کم عمر اداکارہ نے جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

2- ڈیمی لواٹو

—فوٹو: کانسیکئین آف ساؤنڈ
—فوٹو: کانسیکئین آف ساؤنڈ

اداکارہ، گلوکارہ و ڈانسر ڈیمی لواٹو اس وقت خبروں میں آئیں اور دنیا کا توجہ بنیں، جب رواں برس انہوں نے حد سے زیادہ شراب پی تھی اور انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔

ڈیمی لواٹو 2 ہفتوں سے زیادہ وقت تک زیر علاج رہیں اور مرتے مرتے بچیں۔

1-میگھن مارکل

—فوٹو: کیٹالانیہ ڈاٹ کام
—فوٹو: کیٹالانیہ ڈاٹ کام

رواں برس برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی ہولی وڈ اداکارہ میگھن مارکل نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی سب سے بڑی شخصیت ہیں۔

وہ پہلی بار دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بنی ہیں۔

—فوٹو: ہیلو میگزین
—فوٹو: ہیلو میگزین