• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا تحریک انصاف میں شامل

شائع December 13, 2018
وزیرِ اعظم عمران خان (بائیں) شوکت بسرا (درمیان) سے ملاقات کر رہے ہیں اور ساتھ میں جہانگیر ترین (دائیں) بھی موجود ہیں —  فوٹو، فہد چوہدری
وزیرِ اعظم عمران خان (بائیں) شوکت بسرا (درمیان) سے ملاقات کر رہے ہیں اور ساتھ میں جہانگیر ترین (دائیں) بھی موجود ہیں — فوٹو، فہد چوہدری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے کہنے پر وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔

شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پہلے پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے شوکت بسرا سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سوتیلی بیٹی تحریک انصاف میں شامل

جہانگیر ترین کی دعوت پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھری تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔

عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد آزاد اراکین کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کا رخ کر لیا۔

آزاد اراکین کو اپنی جماعت اور حکومت کا حصہ بنانے میں جہانگیر ترین نے ہی اہم کردار ادا کیا تھا۔

جہانگیر ترین ان اراکین کو عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اپنے نجی طیارے کی مدد سے بنی گالا پہنچاتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024