• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوناکشی سنہا آن لائن دھوکے پر تڑپ اٹھیں

شائع December 13, 2018
اداکارہ نے اپنے ساتھ دھوکے پر ٹوئیٹ کے ذ۵ریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
اداکارہ نے اپنے ساتھ دھوکے پر ٹوئیٹ کے ذ۵ریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

ویسے تو ایک دن قبل ہی بھارت سے خبر سامنے آئی تھی کہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کرنے والے ایک شخص کو کسٹمر کا کھانا کھانے کے جرم میں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

آن لائن فوڈ سروس کے ڈیلیوری مین کی سامنے آنے والی ویڈیو میں اسے کسی کسٹمر کے کھانے کو کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جسے بعد ازاں ڈیلیوری مین دوبارہ پیک کرتا ہے۔

تاہم اب بھارت سے آن لائن فراڈ کی ایک اور خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو بھی آن لائن خریداری پر دھوکا دے دیا گیا۔

سوناکشی سنہا نے آن لائن خریداری میں اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی فریاد خود اپنی ٹوئیٹ میں دی اور بتایا کہ کس طرح ان سے پیسے بٹور کر انہیں دھوکا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے کھانے کھانے والا شخص نوکری سے فارغ

سوناکشی سنہا نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہوں نے آن لائن اسٹور ایمازون سے 18 ہزار روپے مالیت کا ایک جدید ترین موبائل ہیڈ فون خریدا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایمازون پر آرڈر کیا اور انہیں سامان کی فراہمی بھی کی گئی، تاہم جب انہوں نے پیکنگ کھولی تو وہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں موبائل ہیڈ فون کی جگہ لوہے کے نٹ بولٹ ٹائیپ کی کوئی چیز ڈیلیور کی گئی۔

سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر ایمازون کے کسٹمر کانٹیکٹ سینٹر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور بتایا کہ ان کی شکایت پر بھی انہیں فوری مدد نہیں دی گئی۔

اداکارہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر تڑپ اٹھیں اور انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ غلط چیز ملنے پر وہ ذہنی طورپر پریشان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024