• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
شائع December 13, 2018
—فائل فوٹو: نیوز ایکس
—فائل فوٹو: نیوز ایکس

دنیا کی سب سے معتبر اور بڑی سرچ انجن گوگل نے پاکستان اور دیگر ممالک کے بعد بھارت میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

پاکستان میں جہاں 2018 میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کیا۔

وہیں بھارت میں بھی ایک غیر معروف اور نئی اداکارہ نے بھارت کی معروف سے معروف اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جس طرح پاکستانی عوام نے 2018 میں چند عالمی شخصیات کو بھی زیادہ تلاش کیا، اسی طرح بھارتی لوگ بھی چند غیر ملکی شخصیات کو سرچ کرتے رہے۔

10- بونی کپور

—فوٹو: آئی ڈیوا
—فوٹو: آئی ڈیوا

رواں برس فروری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں اداکارہ سری دیوی نہانے کے دوران باتھ ٹب میں ڈوب جانے کی وجہ سے چل بسی تھیں، چوں کہ مرتے وقت ان کے ساتھ ان کے شوہر فلم ساز بونی کپور ساتھ تھے، اس لیے ابتداء میں ان پر بھی شک کیا جانے لگا۔

شاید اسی شک کی وجہ سے ہی بھارتی لوگوں کو بونی کپور سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا سہارا لینا پڑا اور وہ بھارت میں سرچ کی جانے والی 10 ویں بڑی شخصیت بن گئے۔

9- انوپ جلوتا

—فوٹو: آئی بی ٹائمز
—فوٹو: آئی بی ٹائمز

رواں برس ستمبر میں بھارت کے متنازع ترین شو بگ باس کے 12 ویں سیزن میں اپنی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو کے ساتھ شرکت کرنے والے 67 سالہ موسیقار انوپ جلوتا نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی، جب انہوں نے پروگرام میں اپنی شاگرد کے ساتھ جسمانی تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔

انوپ جلوتا بھارت میں سرچ کی جانے والی 9 ویں شخصیت رہے۔

8- میگھن مارکل

—فوٹو: ایلے میگزین
—فوٹو: ایلے میگزین

رواں برس مئی میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی ہولی وڈ اداکارہ میگھن مارکل اگرچہ پریانکا چوپڑا کی بہترین دوست بھی ہیں۔

تاہم شاہی خاندان کی دلہن بننے کے بعد لوگوں نے ان سے متعلق جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیا اور وہ بھارت میں سرچ کی جانے والی 8 ویں شخصیت بن گئیں۔

میگھن مارکل پاکستان میں بھی زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں۔

7- سلمان خان

—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان یوں تو ٹاپ اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، تاہم وہ گوگل پر سرچ کی جانے والی 5 اہم شخصیات میں شامل نہیں ہو پائے۔

6- سارہ علی خان

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز ہوئی اور ان کی دوسری فلم بھی رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

تاہم سارہ علی خان سال بھر میں خبروں میں رہیں، جس وجہ سے بھارتی عوام ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل پر انہیں سرچ کرتی رہی۔

5- آنند آہوجا

—فوٹو: ووگ انڈیا
—فوٹو: ووگ انڈیا

رواں برس مئی میں اداکارہ سونم کپور سے شادی کرنے والے دہلی کے کاروبار شخص آنند آہوجا سے متعلق بھارتی عوام اتنی زیادہ معلومات نہیں رکھتا تھا، تاہم رواں سال وہ بھارت میں سرچ کی جانے والی 5 ویں شخصیت رہے۔

4- پریانکا چوپڑا

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا رواں برس اپنی شادی اور فلموں کی وجہ سے خبروں میں رہیں، تاہم وہ ہمیشہ سے ہی بولی وڈ کی مشہور اداکاراؤں میں شمار ہوتی رہی ہیں۔

وہ گوگل پر سرچ کی جانے والی 4 شخصیت رہیں۔

3- سپنا چوہدری

—فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوپ
—فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوپ

بھارتی ڈانسر، ماڈل و اداکارہ سپنا چوہدری اگرچہ بھارت کی ریاست پنجاب میں سب سے زیادہ مشہور ہیں، تاہم رواں برس ان کے ڈانس نمبرز سامنے آنے کے بعد وہ باقی ملک میں بھی مشہور ہوئیں۔

سپنا چوہدری نے سرچ کیے جانے کے حوالے سے کئی بولی وڈ اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

2- نک جونس

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ دسمبر میں خود سے 11 سال بڑی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کرنے والے امریکی گلوکار نک جونس سرچ کیے جانے کے حوالے سے اپنی اہلیہ سے بھی آگے رہے۔

نک جونس بھارت میں سرچ کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت رہے۔

1- پریا پرکاش وریئر

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

رواں برس ایک ملایلم گانے کی ویڈیو سامنے آنے اور اس گانے میں ساتھی اداکار کو آنکھ مارنے کے منظر سے شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش وریئر نے رواں برس شہرت میں سنی لیونی سمیت کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پریا پرکاش کی آنکھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر انہیں 26 لاکھ افراد نے فالو کیا تھا۔

وہ بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام