• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایشا امبانی اور آنندپیرامل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

شائع December 13, 2018

بھارت کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے مکیش امبانی کی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی اور 33 سالہ آنند پیرامل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

بدھ کو ہونے والی عظیم الشان تقریب ممبئی میں مکیش امبانی کے مہنگے ترین گھر میں منعقد ہوئی۔

اور یہ گزشتہ 35 برس میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی ہے جس میں بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کیں۔

مزید پڑھیں : ایشا امبانی کی شادی گزشتہ 35 سال میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں مکیش امبانی کی کمپنی ’رلائنس انڈسٹریز’ سے منسلک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک کے اندازوں کے مطابق ایشا امبانی اور ا?نند پیرامل کی شادی پر 10 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 ارب روپے سے زائد کا خرچہ کیا جائے گا۔

مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں دنیا بھر سے 600 عالمی شخصیات کو مدعو کیا تھا اور انہیں دعوت ناموں میں سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی تھیں۔

مہمانوں کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور لانے کے لیے 100 جیٹ طیاروں اور درجنوں جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیوں کو مہمانوں کو بک کیا گیا۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ ایشا امبانی کی شادی کی 9 سے 11 دسمبر تک ہونے والی تقریبات میں بھارت بھر کے 108 آرٹس اور رسومات کے کرتبوں سے مہمانوں کو محفوظ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کھرب پتی خاندان نے 51 ہزار افراد کے چار دن تین وقت کا کھانا بھی دیا اور شادی کی تقریبات میں دنیا کی مہنگی ترین پاپ گلوکارہ بیونسے سمیت بولی وڈ کے مہنگے ترین اداکاراؤں کو بھی رقص اور پرفارمنس کے لیے خریدا گیا۔

نوبیاہتا بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نک جونس نے بھی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی میں شرکت کی— اے ایف پی فوٹو
نوبیاہتا بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نک جونس نے بھی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی میں شرکت کی— اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن، ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی بھی مہمانوں میں شامل تھے— اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن، ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی بھی مہمانوں میں شامل تھے— اے ایف پی فوٹو
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے بھی ممبئی میں ہونے والی شادی میں شرکت کی — اے پی فوٹو
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے بھی ممبئی میں ہونے والی شادی میں شرکت کی — اے پی فوٹو
آنند پیرامل کی بارات میں بینڈ باجے نے کافی رونق میلہ لگایا — اے ایف پی فوٹو
آنند پیرامل کی بارات میں بینڈ باجے نے کافی رونق میلہ لگایا — اے ایف پی فوٹو
بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی اور بیٹے ارجن کپور کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے پہنچے — اے پی فوٹو
بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی اور بیٹے ارجن کپور کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے پہنچے — اے پی فوٹو
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھی بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں شریک ہوئے — اے پی فوٹو
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھی بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں شریک ہوئے — اے پی فوٹو
کرینہ کپور اور سیف علی خان شادی میں شرکت کے لیے آرہے ہیں — اے پی فوٹو
کرینہ کپور اور سیف علی خان شادی میں شرکت کے لیے آرہے ہیں — اے پی فوٹو
انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے — اے پی فوٹو
انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے — اے پی فوٹو
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس شادی کے چند نمایاں مہمانوں میں سے ایک ہیں — اے پی فوٹو
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس شادی کے چند نمایاں مہمانوں میں سے ایک ہیں — اے پی فوٹو
سلمان خان اس تقریب میں پہنچنے والے آخری مہمانوں میں شامل تھے — اے پی فوٹو
سلمان خان اس تقریب میں پہنچنے والے آخری مہمانوں میں شامل تھے — اے پی فوٹو

تبصرے (1) بند ہیں

کلیم Dec 14, 2018 09:35am
فضول خرچی کا حساب ھو گا انشا اللہ