• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

70 سال بعد 'مردہ' بیٹی ماں سے ملنے پہنچ گئی

شائع December 12, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

لگ بھگ 70 سال پہلے ایک امریکی خاتون نے بیٹی کو جنم دیا اور انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ نومولود بچی کا انتقال ہوگیا ہے۔

مگر فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی گینیوی پیورنٹین کو 88 سال کی عمر میں زندگی کی سب سے بڑی خوشی اس 'مردہ' بیٹی کی زندہ واپسی سے ملی۔

خاتون کی عمر اس وقت 21 سال تھی جب انہوں نے بیٹی کو جنم دیا اور ڈاکٹروں کے کہنے پر انہوں نے اسے مردہ مان لیا۔

مگر رواں سال کے شروع میں اس وقت وہ دنگ رہ گئیں جب وہ بیٹی انہیں تلاش کرکے ان کے پاس پہنچ گئی۔

کونی میولٹروپ جو اب 69 سال کی ہیں، کا درحقیقت انتقال نہیں ہوا تھا بلکہ انہیں ایک خاندان نے گود لے لیا تھا۔

اب اتنے برسوں بعد انہیں اپنی اصل ماں کا علم ایک ڈی این اے کٹ کی مہربانی سے ہوا۔

کونی کو جس خاتون نے گود لیا تھا، کا انتقال اس وقت ہوا، جب وہ کونی پانچ سال کی تھیں۔

کونی بتاتی ہیں 'میں زندگی بھر ماں سے ملنا چاہتی تھی اور بچپن سے اپنے ماں کو تلاش کرنے کی خواہش تھی'۔

اپنی اصل ماں سے ملاقات کے دوران کونی نے کہا 'میرے خیال میں آپ میری ماں ہیں'۔

88 سالہ خاتون پر بیٹی سے ملاقات پر سکتہ طاری ہوگیا تھا اور ان کے منہ سے نکلا 'کیا تم واقعی مری نہیں تھی؟'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024