• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

سارہ علی خان فلم کے لیے برقع پہننے پر مجبور

شائع December 12, 2018
سارہ علی خان برقع پہن کر فلم دیکھنے پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان برقع پہن کر فلم دیکھنے پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔

تاہم ان کی پہلی فلم آتے ہی ان کی دوسری فلم کی باتیں کی جا رہی ہیں، ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ رنویر سنگھ کے ساتھ ہے، جسے بھی رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

’سمبا‘ میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کا ماضی کے مقبول گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ پر رقص مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے، جب کہ اس گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم پر بھارت میں جزوی پابندی

سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نے اگرچہ بہت اچھی کمائی نہیں کی، تاہم فلم نے اب تک 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے اور اسے تجزیہ نگار بھی سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

تصاویر میں سارہ خان کو چہرے پر نقاب میں دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: انستاگرام
تصاویر میں سارہ خان کو چہرے پر نقاب میں دیکھا جاسکتا ہے—فوٹو: انستاگرام

اگرچہ ’کیدر ناتھ‘ پر بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں جزوی پابندی بھی عائد کی گئی ہے اور اسے وہاں کے متعدد اضلاع میں ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم مجموعی طور پر اس فلم کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہندو لڑکی کی مسلمان لڑکے سے محبت دکھانے پر انتہا پسندوں کا فلم پر پابندی کا مطالبہ

فلم کی تعریف سننے کے بعد سارہ علی خان نے خود بھی اسے سینما گھر میں دیکھنے کا فیصلہ کیا، تاہم اس کام کو سر انجام دینے کے لیے انہوں نے منفرد انداز اپنایا۔

دکن کیرونیکل کے مطابق سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ اور فلم لکھاری کانیکا ڈھلن کے ساتھ مقامی سینما فلم دیکھنے کے لیے گئیں۔

فلم لکھاری کانیکا ڈھلن نے بھی مقامی سینما میں فلم دیکھنے کے بعد سارہ علی خان کے ساتھ کھچوائی گئی تصویریں شیئر کیں، جن میں سیف علی خان کی بیٹی کو برقع میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی بیچ سڑک پر کس کو آنکھ مارے؟

لکھاری کانیکا ڈھلن نے بتایا کہ سارہ علی خان نے نہ صرف برقع پہنا بلکہ انہوں نے اپنی شناخت بھی نصرت کے نام سے کروائی۔

کیدر ناتھ میں سارہ اور سشانت سنگھ پیار کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
کیدر ناتھ میں سارہ اور سشانت سنگھ پیار کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

تصاویر میں سارہ علی خان کو برقع میں دیکھ کر انہیں پہنچاننا مشکل ہو رہا ہے، ان کی یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کیدر ناتھ میں اگرچہ انہوں نے ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو مسلمان لڑکے سے محبت کرتی نظر آتی ہیں، تاہم وہ فلم دیکھنے کے لیے مسلمان بن کر ہی سینما گھر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد سمبا میں اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھ

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور ان کے لیے خاص پارٹی کا اہتمام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

سمبا کو 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ
سمبا کو 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ جلد ہی کرینہ کپور شوہر کی بڑی بیٹی کی پہلی فلم کی کامیابی پر ایک پارٹی دینے والی ہیں، جس میں بولی وڈ کی کئی شخصیات شرکت کریں گی۔

ادھر سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر اور گانے کی کامیابی کے بعد اس کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے رواں ماہ کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024