• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بریگزٹ سے پاک برطانیہ کے مابین نئے تجارتی مواقع جنم لیں گے، وزیرخارجہ

شائع December 11, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریگزٹ پر عملدرآمد ہونے کے نتیجے میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی شبعوں میں نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ظاہر کردی۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے وزیرخارجہ نے برطانوی سیکریٹری برائے دولت مشترکہ جیرمی ہنٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر کی ملاقات

شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اعتماد کا اظہار کیا اور زور دیا کہ لندن اسلام آباد کے لیے ایک اہم تجارتی اور سرمایہ دارشراکت دار ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے مابین خطے میں موجودہ حالات اور دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ریاستی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی اور جیرمی ہنٹ نے لندن میں پہلی سہ ماہی کے دوران برطانیہ پاک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے چوتھے مرحلے کے انعقاد پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مزیدپڑھیں: شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات پر بھارت رضامند

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے سفیروں نے برطانیہ اورپاکستان کےدرمیان ’مجرموں کے تبادلے‘ پر معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر بھی آمادگی دکھائی تاہم اس حوالے سے جلد ہی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ریکوری سے متعلق امور پر دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024