• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’میں زندہ ہوں‘

شائع December 10, 2018
اداکار کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کے حوالے سے کئی روز سے ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔

جس کے بعد گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبریں بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

تاہم اب مرزا شاہی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کررہے ہیں۔

اپنی شاندار کامیڈی سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے مرزا شاہی نے اس ویڈیو میں کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں، میں زندہ ہوں اور میں ابھی بھی سب کو ہنسا سکتا ہوں‘۔

تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکتی کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مرزا شاہی نے سال 1965 میں پاکستانی فلم ’بہانا‘ کے ایک گانے میں پرفارم کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

مرزا شاہی ’چکوری‘، ’چھوٹے صاحب‘ اور نوکر وٹی دا‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

وہ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول کامیڈی ڈرامے ’نادانیاں‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ان کی کامیڈی اداکاری کو اس ڈرامے میں بےحد پسند کیا گیا۔

معین اختر کے ساتھ ان کا ڈرامہ عید ٹرین بھی مداحوں میں کافی مقبول رہا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

ان کا اصل نام مرزا اصغر بیگ ہے، تاہم انہوں نے شوبز انڈسٹری میں مرزا شاہی کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024