• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیم کی جیت، بھارت کوارٹر فائنل میں

شائع December 8, 2018 اپ ڈیٹ December 9, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

ہاکی ورلڈ کپ میں گروپ 'سی' کے آخری مرحلے کے میچوں میں میزبان بھارت اور بیلجیم نے اپنے میچز جیت کر گروپ میں اپنی پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ بھارت نے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

بھارت کے شہر بھوبھنشور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بیلجیم نے جنوبی افریقہ کو باآسانی 5 گول سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ایونٹ کی مضبوط ٹیم کے خلاف سنسنی کھیل کا آغاز کیا اور پہلے ہی منٹ میں گول کرکے میچ میں تیزی پیدا کردی۔

ہاکی کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر 15ویں پوزیشن رکھنے والی جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے نیکولس اسپونر پہلا گول کیا، جس کے بعد ان کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

بیلجیم کے کھلاڑیوں نے پہلے منٹ میں خسارے کا شکار ہونے کے بعد زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا گول 14ویں منٹ میں ہینڈرکس الیگزینڈر نے کیا، جس کے تھوڑی دیر بعد 18ویں منٹ میں گوگنارڑ سیمن نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

ہینڈرکس کی جانب سے پہلا گول ہوتے ہی بیلجیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور پے در پے گول کر کے چھوٹی ٹیم کو سنبھلنے ہی نہ دیا، ہینڈرکس نے اپنا دوسرا اور ٹیم کے لیے تیسرا گول 22ویں منٹ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان پر عائد پابندی ختم

دیگر کھلاڑیوں نے بھی ہینڈرکس کا بھرپور ساتھ دیا اور کھیل کے 30ویں منٹ میں لیوپیرٹ لوئیک نے برتری میں مزید اضافہ کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی گول کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہ ناکام ہوئی، تاہم بیلجیم کے چالیئر نے 48ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو مزید واضح کر دیا۔

—فوٹو:ہاکی ورلڈکپ 2018 ٹویٹر
—فوٹو:ہاکی ورلڈکپ 2018 ٹویٹر

کھیل کے مقررہ وقت تیک بیلجیم نے 5 گول کیے جن میں سے 2 گول ہینڈرکس کے تھے جبکہ جنوبی افریقہ ایک گول سے آگے نہ بڑھ پایا یوں بیلجیم نے یہ میچ 5-1 سے جیت لیا۔

بیلجیم کو گروپ میں بھارت پر برتری حاصل کرنے کے لیے بھاری مارجن سے جیتنا ضروری تھا لیکن بھارت نے اپنے میچ میں کینیڈا کو ایک ایسی ہی شکست سے دوچار کرکے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

بھارت کا کینیڈا سے سنسنی خیز میچ

—فوٹو:ہاکی ورلڈکپ 2018 ٹویٹر
—فوٹو:ہاکی ورلڈکپ 2018 ٹویٹر

بھارت نے ایک میچ میں کامیابی اور ایک میچ کو برابر کھیل کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور آخری مرحلے میں کینیڈا کے خلاف بڑے مارجن سے جیت کر اپنی اس پوزیشن کا برقرار رکھنا تھا۔

کینیڈا کو باآسانی مگر سنسنی خیز میچ میں 1-5 سے شکست دے کر بھارت نے گروپ میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھی۔

میچ کا پہلا گول بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے 12ویں منٹ میں کیا جس کو کینیڈا نے 39ویں منٹ میں سنفلوریس وین نے گول کرکے برابر کردیا۔

مزید پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے دی

بھارت کو کینیڈا سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم 46ویں منٹ میں کنگوجام نے گول کرکے ایک مرتبہ پھر برتری دلادی اور اگلے ہی منٹ میں للیت اپاڈھیا نے ایک اور گول داغ دیا۔

برتری حاصل کرتے ہیں میزبان کھلاڑی ٹوٹ پڑے اورمیچ کے 51ویں اور 57ویں منٹ میں مزید 2 گول کر کے برتری کو 1 کے مقابلے میں 5 گول کردیا۔

بھارت نے کھیل کے مقررہ وقت تک 5 گول کیے اور کینیڈا نے ایک گول کیا اور یوں بھارت نے میچ 1-5 سے جیت لیا۔

گروپ 'سی' میں بھارت سرفہرست ہے اور بیلجیم کا دوسرا نمبر ہے جبکہ کینیڈا تیسرے اور جنوبی افریقہ بغیر کسی جیت کے آخری نمبر پر رہا۔

بیلیجیم اور بھارت کی ٹیموں نے پول 'سی' میں یکساں 7پوائنٹس حاصل کیے تاہم گول کے واضح فرق کے باعث بھارت نے براہ راست کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024