• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

پریانکا کی کم عمر شخص سے شادی کو دھوکا کہنے والی صحافی کی معزرت

شائع December 8, 2018
پریانکا اور ان کا شوہر ڈیٹنگ ویب سائیٹ بمبل کی سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے—فوٹو: پیپلز میگزین
پریانکا اور ان کا شوہر ڈیٹنگ ویب سائیٹ بمبل کی سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے—فوٹو: پیپلز میگزین

اگرچہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کو ابھی 2 ہفتے بھی نہیں گزرے، تاہم ان کی شادی اور محبت پر ابھی سے ہی تبصرے ہونا شروع ہوگئے۔

2 دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ نے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی اور محبت ڈرامہ ہے۔

دی کٹ کی خاتون صحافی ماریا سمتھ کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔

مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا پرشادی کے نام پردھوکہ اور نک جونس پر فائدہ اٹھانے کا الزام

ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔

پریانکا اپنے شوہر کے ساتھ ایشا امبانی کی شادی کی دعوت میں شرکت کے لیے آتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا اپنے شوہر کے ساتھ ایشا امبانی کی شادی کی دعوت میں شرکت کے لیے آتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔

مضمون شائع ہونے کے بعد اگرچہ اس پر سب سے پہلے نک جونس کے خاندان نے تنقید کی، جس کے بعد امریکا اور بھارت کی کئی شوبز شخصیات نے بھی مضمون کو شائع کرنے پر میگزین اور لکھاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی عیسائی رسومات کے بعد ہندو رسومات کے تحت شادی

لوگوں اور شوبز شخصیات کی تنقید کے بعد ’دی کٹ‘ نے مضمون کو ہٹادیا تھا اور ساتھ ہی میگزین انتظامیہ نے نک اور پریانکا سمیت قارئین سے معزرت بھی کی تھی۔

اپنے خلاف مضمون شائع ہونے پر اگرچہ پریانکا چوپڑا نے کوئی سخت بیان نہیں دیا تھا، تاہم انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فضول مضمون پر بات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔

شادی کے بعد جوڑا اب دوستوں کے لیے دعوتوں کے اہتمام میں مصروف ہے—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے بعد جوڑا اب دوستوں کے لیے دعوتوں کے اہتمام میں مصروف ہے—فوٹو: انسٹاگرام

تاہم اب مضمون لکھنے والی خاتون صحافی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نک جونس اور پریانکا چوپڑا سے معزرت کرلی۔

ماریا سمتھ نے اپنی ٹوئیٹ میں اعتراف کیا کہ ان کا مضمون نامناسب اور غلط تھا۔

ماریا سمتھ نے واضح کیا کہ وہ نسل پرستی، جنس پرستی یا کسی بھی طرح کے کسی غیر ملکی شخص سے کوئی نفرت یا اختلاف نہیں رکھتیں۔

خاتون صحافی نے تسلیم کیا کہ ان کے الفاظ نامناسب تھے، جن سے نوبیاہتا جوڑے سمیت قارئین کی دل آزاری ہوئی ہوگی، جس پر وہ تہ دل سے معزرت خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے لکھے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری تسلیم کرتی ہیں اور سب سے مخلصانہ طور پر معافی کی طلب گار ہیں۔

ماریا سمتھ شوبز صحافی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ماریا سمتھ شوبز صحافی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024