• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

نیوزی لینڈ کی 49سال بعد فتح

شائع December 8, 2018

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 123رنز سے شکست دے کر پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 49سال بعد مات دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 353 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو فتح کے لیے 280رنز کا ہدف دیا۔

280 رنز کے ہدف کے تعاقب پاکستانی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے 123رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کے پانچویں دن کی پہلی گیند پر 139رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بلے باز بی جے واٹلنگ کو آؤٹ کرنے کے بعد یاسر شاہ کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس سنچری کی تکمیل کے بعد شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کیریئر کی آخری ٹیسٹ اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

اظہر علی کی اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم خوشی منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ولیم سومر ویل نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

محمداطہرجمیل Dec 08, 2018 11:58am
بہت افسوس ہوا پاکستان کے میچ ہارنے پر لیکن جو اچھا کھیل گیا جیت کا حقدار بھی وہی ہوتا ہے۔