• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 6, 2018

اور 2019 کا رنگ ہے؟



کئی تک فیشن، آرٹ، فن تعمیرات، ٹریول اور دیگر شعبوں میں تحقیق کے بعد رنگوں کے حوالے سے مشہور کمپنی پین ٹون (Pantone) نے 2019 کے رنگ کا انتخاب کرلیا۔

پین ٹون نے 2019 کا رنگ نارنجی اور گلابی کے امتزاج سے بننے والے ایک شیڈ لیونگ کورل کو قرار دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ پین ٹون
فوٹو بشکریہ پین ٹون

درحقیقت یہ رنگت زیرآب مونگوں میں نظر آتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مگر اسے آسمان پر شام کے دھندلکے، کچھ اسمارٹ فونز اور ملبوسات میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کمپنی کا تو یہ بھی دعویٰ ہے کہ جو رنگ آئندہ برس ہر جگہ نظر آئے گا وہ نارنجی اور گلابی کے امتزاج پر مبنی مذکورہ شیڈ ہی ہوگا۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کمپنی کے مطابق یہ رنگ نہ صرف گرم جوش اور خیرمقدمی ہے بلکہ تنوع کے لحاظ سے زندگی میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ رنگ ہمارے بدلنے سوشل میڈیا ماحول اور جسمانی ماحول کے درمیان فرق کی نمائندگی کرتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ رنگ تعاون، خیال اور محبت کو ظاہر کرتا ہے جو کہ سوشل میڈیا میں غائب ہوتے جارہے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیان کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اثرات ہماری روزمرہ کی زندگی میں بڑھتے جارہے ہیں، ہم ایسا بہترین تجربات چاہتے ہیں جو کہ باہمی تعلقات اور قربت کو بڑھاسکے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مگر بات یہاں تک ہی محدود نہیں، اس رنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا گیا، خصوصاً زیرآب مونگوں کی چٹانوں پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات پر، جنھیں بقا کا خطرہ لاحق ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ماہرین کے مطابق رنگ ہماری زندگی پر اہم اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ وہ رنگ ہے جو 2019 میں آپ کو سوشل میڈیا پر پھیلا نظر آئے گا۔

ویسے اس رنگ کو گھر کی سجاوٹ جیسے مخصوص رنگ کے صوفے، پردے یا برتن وغیرہ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اسی طرح ملبوسات کے لیے اس کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

اگلے برس آپ اس رنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں یا نہیں یہ تو آپ کی مرضی ہے مگر یاد رکھیں کہ یہ رنگ آپ کے لیے ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ کمپنی ہر سال کے آخر میں اسی طرح آئندہ برس کے رنگ کا انتخاب کرتی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے,جیسے 2017 کا رنگ زردی مائل سبز جبکہ 2018 کا جامنی رنگ کا ایک شیڈ الٹرا وائلٹ قرار دیا گیا تھا۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو