• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

سیف علی خان کی بیٹی بیچ سڑک پر کس کو آنکھ مارے؟

شائع December 6, 2018
سمبا کو رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ
سمبا کو رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو رنویر سنگھ نے یوں تو 3 ہفتے قبل ہی گزشتہ ماہ 15 نومبر کو شادی کی ہے، تاہم وہ جلد ہی سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے آنے والی فلم ’سمبا‘ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

رنویر سنگھ شادی کی مصروفیات سے وقت نکال کر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سمبا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

اس فلم میں رنویر سنگھ پہلی بار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے رومانس کرتے نظر آئیں گے، جب کہ یہ فلم سارہ علی خان کی دوسری فلم ہوگی۔

ایکشن رومانٹک فلم میں رنویر سنگھ جہاں دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے، وہیں اس میں سارہ علی خان بھی منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ’سنگم‘ کے پولیس افسر اجے دیوگن بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سمبا کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا

ساتھ ہی اس فلم میں ہدایت کار روہت شیٹھی کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’گول مال فور‘ کے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

جہاں اس فلم کے ٹریلر نے شائقین کو خوب محظوظ کیا، اب وہیں اس کا پہلا مصالحہ گانا بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کے ساتھ شاندار ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گانا 1996 کی بولی وڈ فلم ’تیرے میرے سپنے‘ کے مشہور گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ کا ریمیکس ہے۔

جہاں تیرے میرے سپنے کے ذریعے ارشد وارثی نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہیں ’سمبا‘ میں اسی فلم کے شامل کیے گئے گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ کے نئے ورژن میں بھی وہ جلوے دکھاتے نظر آئے۔

پرانے گانے کے اس نئے ریمیک کو کمار سانو، مکا سنگھ اور نیہا ککڑ نے گایا ہے، جب کہ اس کی شاعری شبیر احمد نے لکھی ہے۔

پرانے گانے کی طرح نئے گانے کو بھی خالصتا مصالحہ اور ڈانس گانے کی طرز پر بنایا گیا ہے، جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

’لڑکیی آنکھ مارے‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان پہلی بار مصالحہ انداز میں ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

’سمبا‘ کو رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024