• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پریانکا پرشادی کے نام پردھوکہ اور نک جونس پر فائدہ اٹھانے کا الزام

شائع December 6, 2018
دونوں نے 5 دن قبل ہی شادی کی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں نے 5 دن قبل ہی شادی کی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے حال ہی میں یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھون پیلس میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔

اگرچہ ان کی شادی کی دعوتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم ان کی شادی ہوتے ہی امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ نے ان کی شادیا ور محبت پر ایک مضمون شائع کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

اگرچہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ نک جونس کی منگنی اور محبت پر پہلے بھی کچھ افراد کو حیرت ہوئی تھی، تاہم امریکی میگزین کے مضمون میں ان کی محبت اور شادی کو ڈرامہ اور دھوکہ قرار دیا گیا۔

جوڑے نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام
جوڑے نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام

’دی کٹ‘ میں لکھے گئے مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔

مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔

ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔

مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔

عیسائی رسومات کے تحت ہونے والی شادی میں پریانکا نے 75 فٹ لمبا پردہ کیا—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام
عیسائی رسومات کے تحت ہونے والی شادی میں پریانکا نے 75 فٹ لمبا پردہ کیا—فوٹو: پریانکا انسٹاگرام

ساتھ ہی مضمون میں اس شادی کو نک جونس کے لیے عمر قید قرار دیا گیا۔

مضمون شائع ہوتے ہی سب سے پہلے میگزین کو نک جونس کے بھائی اور بھابھی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ میگزین کو ایسا مضمون نہیں لکھنا چاہیے تھا۔

نک جونس کے بھائی اور بھابھی نے اپنی ٹوئیٹس میں ’دی کٹ‘ میگزین کے مضمون کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہی نہیں بلکہ امریکی میگزین کے مضمون پر بولی وڈ اداکار بھی ناراض ہوگئے اور انہوں نے بھی میگزین کو شرم دلانے کی کوشش کی۔

اداکارہ سونم کپور نے بھی پریانکا چوپڑا کے خلاف لکھے گئے مضمون کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ مضمون سے نفرت اور صنفی تفریق جھلک رہی ہے اور یہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے ایک خاتون نے دوسری خاتون کے لیے لکھا۔

اداکار ارجن کپور نے بھی مضمون پر تنقید کی اور نیویاک میگزین کو ٹوئیٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ذاتی طور پر پریانکا چوپڑا کو جانتے ہیں وہ پیار کے لیے کسی کو مجبور یا اغوا نہیں کر سکتیں۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مضمون شائع ہونے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی اس کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ایسی فضول باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتی۔

اداکارہ نے اخبار سے بات کرتے ہوئے اپنی محبت اور شادی کے خلاف لکھے گئے مضمون پر بات کرنے کو وقت کا ضیاع بھی قرار دیا۔

ادھر مضمون پر سخت تنقید ہونے کے بعد میگزین نے مضمون کو ہٹاتے ہوئے اپنے قارئین سے معزرت بھی کی ہے۔

میگزین کی جانب سے مضمون کو ہٹاتے ہوئے اس کی جگہ معافی نامہ شائع کیا گیا اور بتایا گیا کہ ادارے کو مضمون کے خلاف متعدد قارئین نے شکایت کی، جس کے بعد اسے ہٹادیا گیا۔ ساتھ ہی ادارے نے دل آزاری پر معزرت بھی کی۔

جوڑا ابھی شادی کی دعوتوں میں بھارت میں ہی مصروف ہے—فوٹو: دی وائز جینڈر
جوڑا ابھی شادی کی دعوتوں میں بھارت میں ہی مصروف ہے—فوٹو: دی وائز جینڈر

تبصرے (1) بند ہیں

Mubashir Munir Dec 07, 2018 12:53pm
i think that the article published by magazine is true as the time will tell and we should wait for time

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024