• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وہ فلم جس کے ٹریلر اور نام کا انتظار کروڑوں افراد کو

شائع December 5, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

عام طور پر لوگوں کو کسی فلم کی ریلیز کا انتظار ہوتا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ مارول اور ڈزنی اسٹوڈیو نے ایوینجرز 4 کے حوالے سے مداحوں کو اتنا بے تاب کردیا ہے کہ ان سے اب ٹریلر اور اس کے ٹائٹل کا انتظار نہیں ہورہا۔

جی ہاں ایوینجرز انفٹنی وار کی رواں سال اپریل میں ریلیز کے بعد سے ہی لوگ اس فلم کے اگلے حصے کے ٹریلر اور نام کا انتظار کررہے ہیں مگر مارول کی جانب سے ان کے اشتیاق کو بھڑکایا جارہا ہے۔

اپریل سے مسلسل سوشل میڈیا پر ٹریلر کی ریلیز کی افواہیں سامنے آتی ہیں اور وہ تاریخ گزر جانے پر ایک اور تاریخ سامےن آجاتی ہے۔

اب تو لوگ اتنے بے تاب ہیں کہ ٹوئٹر پر سیکڑوں افراد نے اپنے اکاﺅنٹس کو ان ٹائٹل ایوینجرز کے ٹائٹل کے مطالبے سے بدل دیا ہے جبکہ #MARVELVSTHEFANS بنادیا گیا ہے جس میں متعدد ویڈیوز میں فلم کے ڈائریکٹرز سے ٹریلر ریلیز کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : ایوینجر: انفٹنی وار توقعات پر کتنی پوری اتر سکی؟

مگر اب اس ٹریلر کے ریلیز کی ایک اور تاریخ سامنے آگئی ہے اور وہ ہے 7 دسمبر بروز جمعہ۔

مارول سینماٹک یونیورس کاسمکس (یہ ویب سائٹ مارول کی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہے) کے بانی نے اس تاریخ کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے۔

مارول کے صدر کیون فیگ کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں ایوینجرز 4 کا ٹریلر رواں سال کے اختتام سے پہلے سامنے آجائے گا۔

پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ ٹریلر 29 نومبر کو ریلیز ہوگا، یعنی ایوینجرز انفٹنی وار کے ٹریلر کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر۔

اس اسٹوڈیو نے منگل کو کیپٹن مارول کا دوسرا ٹریلر ریلیز کیا جبکہ اسپائیڈر مین فار فرام ہوم کا ٹریلر بھی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

اگر ایوینجرز 4 کے ٹریلر کی افواہ درست ثابت ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے۔

ایوینجرز کے ٹریلر میں فلم کے صغیہ راز میں رکھنے والے نام کے انکشاف کی بھی توقع ہے جو کہ مختلف افواہوں کے مطابق ایوینجرز : انایلیشن یا ایوینجرز : اینڈ گیم ہوسکتا ہے مگر یہ اس سے ہٹ کر بھی ہو تو حیرت کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2018: سب سے زیادہ کمانے والی ہولی وڈ فلمیں

خیال رہے کہ اس وقت 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا ریکارڈ ایوینجرز انفٹنی وار کے پاس ہے جسے ایک دن میں 23 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

ایوینجرز 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور یہ مارول سینماٹک یونیورس کے تیسرے فیز کا اختتام کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024