• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پریانکا کے عروسی جوڑے نے تاریخ رقم کردی

شائع December 5, 2018 اپ ڈیٹ December 7, 2018
ان دونوں کی شادی یکم اور دوم دسمبر کو ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی یکم اور دوم دسمبر کو ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی اور پر تعیش ہوٹل امید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

اپنی شادی کی تقریبات سے مہندی کی تصاویر تو پریانکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تاہم ہر کوئی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھنے کے لیے بےتاب رہا۔

مزید پڑھیں: پرینیتی کو پریانکا کی شادی میں جوتا چھپائی کے کتنے پیسے ملے؟

پریانکا چوپڑا نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائنر کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت کی گئی شادیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

View this post on Instagram

And forever starts now... ❤️ @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

اپنی عیسائی شادی میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے برطانوی ڈیزائنر لارف لارن کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے۔

پریانکا چوپڑا سفید رنگ کے خوبصورت گاؤن میں نظر آئیں، جبکہ نک جونس نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا۔

پریانکا کے جوڑے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ پہلی مشہور شخصیت ہیں جن کے لیے نامور برطانوی ڈیزائنر نے خود عروسی جوڑا تیار کیا ہو اور طرح انہوں نے اپنی شادی میں تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی

اس سے قبل لارف لارن نے صرف اپنی بیٹی، بہو اور بھانجی کا عروسی جوڑا تیار کیا۔

شادی کے دوران نک جونس اپنی دلہن کو اس خوبصورت عروسی جوڑے میں دیکھ کر کافی جذباتی بھی ہوگئے تھے۔

اپنی ہندو رسومات کے تحت ہوئی شادی میں پریانکا چوپرا بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ جوڑے میں نظر آئیں۔

سبیاسچی نے پریانکا کی شادی کے لیے سرخ رنگ کا لہنگا تیار کیا، جبکہ نک جونس نے شیروانی پہنی۔

View this post on Instagram

And forever starts now... ❤️ @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

تاہم سوشل میڈیا پر پریانکا کے عیسائی رسومات کے تحت کی گئی شادی کے انداز کو زیادہ سراہا گیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس جلد اپنے دوستوں کے لیے ممبئی میں شادی کے استقبالیہ کی تقریب منعقد کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024