• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فٹبال میں میسی اور رونالڈو کی بالادستی کا خاتمہ

شائع December 5, 2018

سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ لوکا موڈرچ نے اپنے نام کر کے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی 10سالہ بالادستی کا خاتمہ کردیا۔

2008 سے 2017 تک مسلسل 10 سال تک لیونل میسی اور رونالڈو نے 5، 5 مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بیلن ڈی اور کی تقریب پیر کو پیرس میں منعقد ہوئی جس میں کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے والے لوکا موڈرچ کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فرانس کے 19سالہ کائلیان ایمباپے بہترین نوجوان فٹبالر کی ریمونڈ کوپا ٹرافی لے اڑے۔

اس سال پہلی مرتبہ ویمنز فٹبالر کو بھی ایوارڈ دیا گیا اور ناروے کی 23 سالہ ایدا ہرد برگ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

بیلن ڈی اور کی تقریب میں ایوارڈ جیتنے والے کائلیان ایمباپے، ایدا پرد برگ اور لوکا موڈرچ اپنی اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
بیلن ڈی اور کی تقریب میں ایوارڈ جیتنے والے کائلیان ایمباپے، ایدا پرد برگ اور لوکا موڈرچ اپنی اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی اور جیتنے والے 
کروشیا لوکا موڈرچ ٹرافی اٹھائے مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی اور جیتنے والے کروشیا لوکا موڈرچ ٹرافی اٹھائے مسرور نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فرانس کے کائلیان ایمباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کی ریمونڈ کوپا ٹرافی دی گئی— فوٹو: اے ایف پی
فرانس کے کائلیان ایمباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کی ریمونڈ کوپا ٹرافی دی گئی— فوٹو: اے ایف پی
عالمی چیمپیئن فرانس کے اینٹوئن گریزمین ورلڈ کپ ٹرافی تقریب میں لا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
عالمی چیمپیئن فرانس کے اینٹوئن گریزمین ورلڈ کپ ٹرافی تقریب میں لا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
لوکا موڈرچ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیلن ڈی اور کی تقریب میں موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
لوکا موڈرچ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیلن ڈی اور کی تقریب میں موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
تقریب کے دوران عالمی چیمپیئن فرانس کی ٹیم کی بھی عزت افزائی کی گئی— فوٹو: اے ایف پی
تقریب کے دوران عالمی چیمپیئن فرانس کی ٹیم کی بھی عزت افزائی کی گئی— فوٹو: اے ایف پی
سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے لوکا موڈرچ اپنے والدین کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے لوکا موڈرچ اپنے والدین کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ناروے کی ایدا ہرد برگ کو ان کی ساتھی فٹبالرز ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ناروے کی ایدا ہرد برگ کو ان کی ساتھی فٹبالرز ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
بیلن ڈی اور کے فاتح لوکا موڈرچ اپنی ٹرافی کو چوم رہے ہیں— فوٹو: اے پی
بیلن ڈی اور کے فاتح لوکا موڈرچ اپنی ٹرافی کو چوم رہے ہیں— فوٹو: اے پی