• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پرینیتی کو پریانکا کی شادی میں جوتا چھپائی کے کتنے پیسے ملے؟

شائع December 4, 2018
پریانکا نے 2 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
پریانکا نے 2 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی اور پر تعیش ہوٹل امید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد اب جوڑا جودھپور سے دہلی پہنچ چکا ہے، جہاں وہ اپنی شادی کی دعوت کا اہتمام کریں گے۔

جہاں شادی کے دوران آتش بازی اور گھڑ سواری کرنے پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

وہیں ان پر آتش بازی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور گھوڑوں اور ہاتھی پر سواری کرنے کے باعث جانوروں کا استحصال کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

اگرچہ شادی کی رسومات کے وقت ان کی زیادہ تر تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کی تقریبات سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی ہندو رسومات کے تحت شادی

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندو رسومات کے تحت کی جانے والی شادی میں جوتا چھپائی کی رسم سمیت نک جونس کی آرتی بھی اتاری گئی اور انہیں دلہن کے ساتھ منڈپ میں سات پھیرے دیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پرینیتی نے پہلے ہی کہا تھا وہ جوتا چھپانے کے پیسے لیں گی—فائل فوٹو انسٹاگرام
پرینیتی نے پہلے ہی کہا تھا وہ جوتا چھپانے کے پیسے لیں گی—فائل فوٹو انسٹاگرام

اگرچہ پریانکا چوپڑا کی شادی سے قبل ہی ان کی کزن پرینیتی چوپڑا نے کہا تھا کہ وہ شادی کے دوران جوتا چھپائی کی رسم میں جیجو نک جونس سے 37 کروڑ روپے سے 50 لاکھ روپے تک وصول کرنے کی کوشش کریں گی۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی بھرپور کوشش کریں گی کہ وہ جوتا چھپائی کے دوران نک جونس سے زیادہ سے زیادہ پیسے لے سکیں۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کا کزن کے شوہر سے جوتا چھپائی کے دوران پیسے بٹورنے کا منصوبہ

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے اپنی امیدوں کے برعکس نک جونس سے جوتے واپس کرنے کے لیے انتہائی کم پیسوں کا مطالبہ کیا۔

شادی کے دوران دونوں بہت خوش دکھائی دیے—فوٹو: اے پی
شادی کے دوران دونوں بہت خوش دکھائی دیے—فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق جوتا چھپائی کی رسم کے دوران پرینیتی چوپڑا نے نک جونس سے محض 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس کو سات پھیرے لینے سے قبل بتایا گیا کہ ان سات پھیروں کا مطلب ہوتا ہے کہ پتی اور پتنی کا سات جنموں کا ساتھ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ہندو رسومات کے تحت ہونے والی شادی کے دوران پریانکا چوپڑا کی ماں نے اپنے داماد نک جونس کی آرتی بھی اتاری اور اس موقع پر دولہا نے اپنی دلہن کے لیے جذباتی اور محبت بھری تقریر بھی کی اور وعدہ کیا کہ وہ پریانکا چوپڑا کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کریں گے۔

پرینتی نے رسم کے دوران 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، رپورٹ—فوٹو: پرینیتی انسٹاگرام
پرینتی نے رسم کے دوران 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، رپورٹ—فوٹو: پرینیتی انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024