• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی ہندو رسومات کے تحت شادی

شائع December 3, 2018
جوڑے نے عیسائی رسومات کے تحت یکم دسمبر کو شادی کی—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام
جوڑے نے عیسائی رسومات کے تحت یکم دسمبر کو شادی کی—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں برس اگست میں منگنی کی تھی اور یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ دونوں دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کے لیے امریکا کے کسی پرتعیش مقام کے بجائے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھون پیلس کا انتخاب کیا۔

دونوں کی شادی کے لیے امریکا اور بھارت کے مختلف علاقوں سے مہمان 29 نومبر کی شام کو جودھپور پہنچنا شروع ہوگئے تھے، جہاں امید بھون پیلس ہوٹل میں ان کی شادی کی تقریبات 30 نومبر کی شام سے شروع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی

نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت پہلی شادی کی اور ایک دن بعد ہی دونوں نے ایک بار پھر شادی کی۔

پریانکا چوپڑا کی شادی میں بھارت کے بڑے صنعت کار مکیش امبانی سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے پی
پریانکا چوپڑا کی شادی میں بھارت کے بڑے صنعت کار مکیش امبانی سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے پی

پیپلز میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے 2 دسمبر کو امید بھون پیلس میں ہی ہندو رسومات کے تحت شادی کی، جس میں دونوں خاندان کے قریبی رشتہ داروں سمیت ان کے انتہائی خاص دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق جس طرح جوڑے نے عیسائی رسومات کے تحت کی جانے والی شادی میں روایتی سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا تھا، اسی طرح انہوں نے ہندو رسومات کے دوران سرخ رنگ کا لباس پہنا۔

نک جونس اور پریانکا کی شادی کی تصاویر رینڈروپ میڈیا کی جانب سے جاری کی گئیں—فوٹو: اے پی
نک جونس اور پریانکا کی شادی کی تصاویر رینڈروپ میڈیا کی جانب سے جاری کی گئیں—فوٹو: اے پی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 36 سالہ دلہن نے روایتی سرخ عروسی جوڑا پہنا، جب کہ 25 سالہ دولہے نے بھی مشرقی لباس پہنا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شادی کی تصاویر جاری

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ہندو رسومات کے تحت ہونے والی شادی کے لیے بھی عالمی فیشن ہاؤس رالف لورین نے لباس تیار کیا تھا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی میں ڈانس کیا جس کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی گئیں—فوٹو:اے پی
پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی میں ڈانس کیا جس کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی گئیں—فوٹو:اے پی

جوڑے کی جانب سے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کیے جانے کے بعد اب دونوں کی جانب سے بھارت اور امریکا کے مختلف شہروں میں پارٹیاں منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ان سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے بھی گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں 2 رسومات یعنی کونکنی اور سندھی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دلہا اور دولہن کے رشتے داروں، دوستوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی
شادی کی تقریب میں دلہا اور دولہن کے رشتے داروں، دوستوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024